صاحبزادہ حسن محی الدین قادری کے ہاتھ پر نارویجن خاتون کا قبول اسلام

مورخہ: 03 جون 2012ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے صدر صاحبزادہ حسن محی الدین قادری نے مورخہ 03 جون 2012ء کو ناروے کا وزٹ کیا اور تنظیمی ساتھیوں سے ملاقات کی۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل اوسلو کے مرکز پر ایک تقریب کے دوران ایک نارویجن خاتون نے صاحبزادہ حسن محی الدین قادری کے ہاتھ پر اسلام قبول کیا۔ صاحبزادہ حسن محی الدین قادری نے خاتون سے پوچھا کہ کیا وہ اپنی مرضی سے اسلام قبول کر رہی ہیں، کہیں ایسا تو نہیں کہ کسی زبردستی کی وجہ سے آپ اسلام میں داخل ہو رہی ہیں جس کی انہوں نے نفی کی۔ اس پر صدر سپریم کونسل نے انہیں کلمہ شہادت کے ذریعے اسلام میں داخل کیا۔ نو مسلم خاتون کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی نارویجن زبان میں ترجمہ کی گئیں کتابیں تحفہ میں پیش کی اور حاضرین محفل میں شریک سب نے نو مسلم خاتون کو مبارکباد پیش کی۔

رپورٹ: محمد عقیل قادر

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top