کوئٹہ دھماکے کی پُرزور مذمت کرتے ہیں۔ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری

مورخہ: 07 جون 2012ء

دہشت گرد انسانیت کے بدترین دشمن ہیں

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے سریاب روڈ کوئٹہ پر مدرسہ کے باہر ہونے والے بم دھماکے کی شدیدترین مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بدقسمتی سے ہمارا معاشرہ انتہا پسندی کی آگ میں جل رہا ہے اور اسکے خاتمے کیلئے کوئی منصوبہ بندی نہیں ہے۔ ایسے واقعات کا تسلسل صوبائی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ناکامی ہے۔ بلوچستان میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال قومی یکجہتی کیلئے انتہائی نقصان دہ ہے۔ بلوچستان کے حالات کے تناظر میں حکومت سنجیدہ اور ٹھوس اقدامات کرے اور ایسے واقعات کو فوری روکا جائے۔ انہوں نے شہید ہونے والوں افرادکے لیے دعائے مغفرت کی اور لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top