صدر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن فرانس کی عمرہ ادائیگی کے بعد وطن واپسی

مورخہ: 04 جون 2012ء

صدر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن فرانس و بانی منہاج القران اسلامک سنٹر مانکیالہ مسلم گوجرخان راولپنڈی محمد نعیم چوہدری کی عمرہ کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد ان کی وطن تشریف آوری پر قائدین تحریک اور کثیر تعداد میں لوگوں نے ائیرپورٹ پر ان کا استقبال کیا جن میں صدر منہاج القرآن گوجرخان ڈاکٹر واجد، جنرل سیکٹری ریاست علی قادری، ناظم ویلفیئر شفیق قادری، ناظم میڈیا عبدالستار نیازی، چیف ایگزیکٹو منہاج القران اسلامک سنٹر مانکیالہ مسلم محمد منیر چوہدری اور وائس چیف ایگزیگٹو مسز ڈاکٹر ذکیہ اسد اور دیگر احباب شامل تھے۔ تمام قائدین اور لوگوں نے انہیں پھولوں کے ہار پہنائے اور گلدستے پیش کرتے ہوئے خوش آمدید کہا۔

منہاج القرآن اسلامک سنٹر پہنچنے پر طالبہ وطالبات نے انہیں بھرپور انداز میں نعتوں اور نعروں کی گونج میں خوش آمدید کہا اور پھولوں کے ہار پہنائے۔ محمد نعیم چوہدری نے فرداً فرداً ہر بچے سے ملاقات کی۔ اس مو قع پر انہوں نے وہاں پر موجود لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے حرمین شریفین کی زیارت کے دوران ملک وقوم کی سلامتی و استحکام اور ترقی کے لیے دعائیں کیں اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی صحت و زندگی کے لیے د عائیں کیں اس کے علاوہ انہوں نے منہاج القرآن اسلامک سنٹر کی تعمیر وترقی میں پیش پیش رہنے والے اور تعاون کرنے والے حضرات کے لئے بھی خصوصی دعائیں کیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top