منہاج القرآن ویمن لیگ مچراتا اٹلی کے زیر اہتمام حضرت علی رضی اللہ عنہ کانفرنس

مورخہ: 03 جون 2012ء

اٹلی (محمد عمران) منہاج القرآن ویمن لیگ مچراتا اٹلی کے زیر اہتمام مورخہ 03 جون 2012ء کو مولائے کائنات حضرت علی شیر خدا رضی اللہ عنہ کی پیدائش کے سلسلہ میں چویتانوا میں کانفرنس منعقد ہوئی جس میں کارپی، میلان، آریزو اور مچراتا کی ایک بہت بڑی تعداد میں خواتین نے شرکت کی۔ محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اس کے بعد منہاج القرآن ویمن لیگ کی بہنوں نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں مدح سرائی کی۔ کارپی سے تشریف لائی بہنوں نے انتہائی مدلل اور خوبصورت انداز میں خطاب فرمایا، محفل کے اختتام پر درود وسلام پیش کیا گیا۔ منہاج القرآن ویمن لیگ مچراتا اٹلی کی اراکین نے پروگرام کے آخر میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی سی ڈیز اور لنگر تقسیم کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top