آل اٹلی مصالحتی کونسل کے صدر کا وفد کے ہمراہ منہاج خیمہ بستی (کارپی، اٹلی) کا دورہ

مورخہ: 08 جون 2012ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل آل اٹلی مصالحتی کونسل کے صدر صوفی محمد اشرف نے اپنے چار رکنی وفد کے ہمراہ مورخہ 08 جون 2012ء کو منہاج خیمہ بستی کا وزٹ کیا، ان کے استقبال کے لئے منہاج القرآن ریجوایملیا مودنہ کے صدر حاجی اعجاز احمد، ناظم منہاج القرآن اٹلی ظہیر انجم، ناظم نشرواشاعت وقاص ارشد بٹ اور ناظم دعوت و تربیت حبیب الرحمان بھی موجود تھے۔

حاجی اعجاز احمد خان نے وفد کو منہاج خیمہ بستی میں فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں تفصیل کے ساتھ بتایا۔ انہوں نے وفد کو بتایا کہ منہاج خیمہ بستی میں ہر فرد کی رجسٹریشن کی جاتی ہے اور اس کے ڈاکومنٹ بھی دیکھے جاتے ہیں تاکہ کسی بھی قسم کا کوئی غیر قانونی کام نہ ہو۔ انہوں نے کہا ہم رجسٹرڈ لوگوں کا تمام ریکارڈ کیمونے کو دیتے ہیں تاکہ ان کے علم میں ہو کہ منہاج خیمہ بستی میں کون کون سے لوگ آباد ہیں۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کے ناظم ظہیر انجم نے کہا کہ زلزلہ کے بعد لوگ خوف و ہراس کا شکار تھے اور ایک دوسرے کی طرف دیکھ رہے تھے اس دوران منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے منہاج خیمہ بستی قائم کی جسے ہر کسی نے سراہا۔

رپورٹ: شعبان ڈار

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top