منہاج القرآن انٹرنیشنل (گارج لے گونس، فرانس) میں ایصال ثواب کی محفل
منہاج القرآن انٹرنیشنل گارج لے گونس فرانس میں غلام نبی (ممبر لنگر کمیٹی) کی بہن اور قاری محمد صدیق (لاکورنیو) کی والدہ محترمہ کے ایصال ثواب کے لئے مورخہ 08 جون 2012ء بروز جمعہ محفل منعقد ہوئی۔ ایصال ثواب کی محفل میں پاکستانی کمیونٹی کے علاوہ چوہدری رازق حسین، حاجی خلیل، قاری نور الامین، صابر حسین، غلام فرید اور ان کے علاوہ منہاج القرآن گارج لے گونس فرانس کی ایگزیکٹو اور منہاج القرآن یوتھ لیگ کی ایگزیکٹو نے شرکت کی۔
پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت قاری نور الامین قادری نے حاصل کی، درود و سلام عدنان صابر نے پیش کیا، منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے ڈپٹی ڈائریکٹر علامہ چودھری رازق حسین نے اپنی گفتگو میں غلام نبی (ممبر لنگر کمیٹی) اور قاری محمد صدیق (لاکورنیو) کی خدما ت سے حاضرین کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ منہاج القرآن ایک فیملی ہے جس طرح فیملی کا کوئی فرد فوت ہوجائے تو اس کے بہن بھائیوں کو دکھ اور تکلیف ہوتی ہے اسی طرح آج ہمیں غلام نبی کی بہن اور قاری محمد صدیق کی والدہ کا دکھ ہے۔
پروگرام کے اختتام پر سب احباب نے سورۃ الفاتحہ اور سورۃ الاخلاص کے ساتھ مرحومین کو ایصال ثواب کیا اور پسماندگان کے صبر جمیل کے لئے دعا کی۔ اس کے بعد سب نے اجتماعی طور پر آقاء علیہ السلام کی بارگاہ میں کھڑے ہو کر ادب کے ساتھ درود و سلام پیش کیا اور قاری نورا لامین قادری نے خصوصی دعا کرائی۔
رپورٹ: محمد علی رضا
تبصرہ