تحریک منہاج القرآن سندھ کے ناظم دعوت، ڈرائیور اور ساتھی کو بازیاب کرایا جائے۔ تحریک منہاج القرآن گوجرخان

مورخہ: 12 جون 2012ء

گوجر خان (پ ر) تحریک منہاج القرآن سندھ کے ناظم دعوت مفتی ارشاد حسین سعیدی، ڈرائیور اور ساتھی کو بازیاب کرایا جائے۔ تحریک منہاج القرآن گوجرخان کے ناظم نشرواشاعت عبدالستار نیازی کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق تحریک منہاج القرآن کا ہنگامی اجلاس زیرصدارت صدر ڈاکٹر محمد واجد مصطفوی انعقاد پذیر ہوا جس میں مشترکہ طور پر قرارداد منظور کی گئی کہ تحریک منہاج القرآن سندھ کے ناظم دعوت مفتی ارشاد حسین سعیدی، ڈرائیور اور ساتھی کو حکومت سندھ اور وفاقی حکومت بازیاب کرائے۔ اس سلسلے میں لائحہ عمل طے کرنے کیلئے جمعہ کے روز سہ پہر 3 بجے بھی ایک اجلاس دفتر منہاج القرآن گوجرخان میں طلب کیا گیا ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top