منہاج القرآن ویمن لیگ (مانانوالہ) کے زیراہتمام محفل میلاد مصطفیٰ (ص)

تحصیل مانانوالہ کی ذیلی تنظیم یونین کونسل 99 واڑہ امام دین شرقی میں منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام پہلی سالانہ عظیم الشان محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا، جس میں خصوصی شرکت اسکالر منہاج کالج فارویمن کی محترمہ مصباح کبیر نے کی۔ محفل کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا، جس کے بعد منہاج گرلز کالج فار ویمن کی طالبہ محترمہ رفعت، محترمہ حلیمہ سعدیہ (مانانوالہ) اور دیگر نعت خوان بچیوں اور باجیوں نے نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سعادت حاصل کی۔ محفل میں نقابت کے فرائض محترمہ سمیر ا تبسم نے انتہائی خوبصورت انداز میں اداکئے۔

پروگرام کے آغاز پر ناظمہ فنانس محترمہ شمائلہ تبسم نے استقبالیہ کلمات پیش کیے جس میں انہوں نے جملہ مہمانان گرامی کو خوش آمدید کہا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر اسکالر منہاج کالج فارویمن محترمہ مصباح کبیر نے عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو موضوع پر مدلل گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بغیر زندگی فضول ہے، ہمیں چاہیے کہ اس مادیت پرستی کے دور میں حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اپنے تعلق کو مضبوط کریں، انہوں نے اپنے خطاب میں درود پاک کی فضیلت پر بھی گفتگو کی۔

اس عظیم الشان محفل کے انعقاد پر منہاج القرآن ویمن لیگ گاؤں واڑہ امام دین شرقی کی تنظیمی عہدیداران، مسز طاہرہ پروین، مسز امبرین، مسز عابدہ اقبال، مسز یاسمین سرور، محترمہ شمائلہ تبسم، محترمہ فوزیہ شاہین، مسز رخسانہ، مسز ثناء اکرم، محترمہ سمیر اتبسم، محترمہ اسریٰ طاہر اور دیگر باجیوں نے خصوصی طور پر تعاون کیا۔

محفل پاک میں قریبی علاقوں سمیت سینکڑوں خواتین نے شرکت کی۔ سامعین نے خطاب کو بے حد سراہا اور منتظمین محفل کو مبارکباد پیش کی۔ محفل کا اختتام درودوسلام سے ہوا جس کے بعد لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top