مہدی حسن کے انتقال سے ملک ایک عظیم فنکار سے محروم ہو گیا

مورخہ: 13 جون 2012ء

ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا ممتاز غزل گائیک مہدی حسن کے انتقال پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار

بانی و سرپرست اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلا م ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے برصغیر پاک و ہند کے ممتا ز غزل گائیک مہدی حسن کے انتقال پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے بیٹے آصف مہدی کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ مہدی حسن خان مرحوم پاکستا ن کا عظیم اثاثہ تھے۔ وہ بہترین فنکارانہ صلاحیتوں کے مالک تھے اور اللہ رب العزت نے انہیں انتہائی خوبصورت آواز سے نوازا تھا۔ انہوں نے کہا کہ بلا شبہ مہدی حسن کے انتقال سے ملک ایک عظیم فنکار سے محروم ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان اور ان کے چاہنے والوں کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطافرمائے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top