علامہ حافظ محمد اقبال اعظم کا (سپین) میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب

مورخہ: 15 جون 2012ء

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ کے ڈائریکٹر علامہ حافظ محمد اقبال اعظم (منہاجین) نے اپنے دورہ بارسلونا (سپین) کے دوران مورخہ 15 جون 2012ء کو جمعہ کے اجتماع سے خطاب کیا۔

علامہ محمد اقبال اعظم نے قرآن وحدیث کی روشنی میں زکوۃ و صدقات کی ادائیگی کی فضیلت پرگفتگو کی اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت یتیم بچوں کی کفالت کے عظیم الشان منصوبہ آغوش کی تکمیل پر اہل بارسلونا کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ یتیم اور بے سہارا کی کفالت کرنا اللہ رب العزت کے نزدیک مقبول ترین عمل ہے اور آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یتیم کی کفالت کرنے والے اور اپنے تعلق کو قیامت کے دن دو انگلیوں کے فاصلے سے تشبیہ دی ہے۔ حاضرین نے علامہ حافظ محمد اقبال اعظم کے خطاب کو بہت پسند کیا اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے عظیم الشان منصوبہ میں اپنی رغبت کا اظہار کیا۔

رپورٹ: نوید احمد اندلسی

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top