معروف شاعر بشیر ناظم کی وفات سے پیداہونے والا خلاء کبھی پر نہیں ہوسکے گا۔ تحریک منہاج القرآن گوجرخان

مورخہ: 17 جون 2012ء

گوجر خان (پ ر) معروف نعت گوشاعر اور ادیب بشیر حسین ناظم اردو، پنجابی، عربی اور فارسی زبان کے حوالے سے مستند لغت کی حیثیت رکھتے تھے۔ ان کے انتقال سے پیداہونے والا خلاء کبھی پر نہیں ہوسکے گا۔ ان خیالات کا اظہار تحریک منہاج القرآن گوجرخان کے ناظم میڈیا عبدالستار نیازی نے اپنے ایک بیان میں کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مرحوم ایک عظیم نعت گو شاعر تھے، حمدیہ اور نعتیہ حوالے سے ایک خاص شہرت رکھتے تھے۔ ان کی شفقت اور رہنمائی نوجوانوں کیلئے حوصلہ کا سبب تھی۔ انہوں نے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top