یونین کونسل سوئی چیمیاں (گوجر خان) کی تنظیم سازی

مورخہ: 17 جون 2012ء

گوجرخان (عبدالستار نیازی ) تحریک منہاج القرآن یونین کونسل سوئی چیمیاں کی تنظیم سازی مکمل کر لی گئی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تحریک منہاج القرآن تحصیل گوجرخان کے صدر ڈاکٹر محمد واجد مصطفوی، ناظم محمد ریاست قادری، ناظم ویلفیئر محمد شفیق مصطفوی اور ناظم میڈیا عبدالستار نیازی یونین کونسل سوئی چیمیاں کے وزٹ پر گئے جہاں پر باقاعدہ طور پر یونین کونسل سوئی چیمیاں کی تنظیم سازی کی گئی۔

اس تنظیم سازی کے نتیجے میں دیرینہ رفیق منہاج القرآن محمد عتیق ملک کو صدر مقرر کیاگیا ہے۔ یونین کونسل سوئی چیمیاں کے صدر نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ جلد از جلد دفتر اور حلقہ جات درود کا قیام عمل میں لائیں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top