طالبہ حافظہ تحریم زہرہ کا اعزاز، وزیر اعلیٰ پنجاب کیطرف سے لیپ ٹاپ اور نقدی انعام

مورخہ: 16 جون 2012ء

تحریک منہاج القرآن کی لائف ممبر اور منہاج القرآن انٹرنیشنل رامفورڈ لندن کے ایڈمنسٹریٹر فضل حسین کی صاحبزادی حافظہ تحریم زہرہ (سابق طالبہ تحفیظ القرآن انسٹی ٹیوٹ تحریک منہاج القرآن) نے لاہور میں بین الصوبائی وزیر اعلیٰ پنجاب انگریزی تقریری مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے حافظہ تحریم زہرہ کو مڈل کلاس طالبات کی کیٹگری میں اول پوزیشن حاصل کرنے پر 50,000 روپے نقدی اور Laptop کا تحفہ دیا۔

حافظہ تحریم زہرہ کی اس شاندار کامیابی پر تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، ڈائریکٹر منہاج ایجوکیشن سوسائٹی شاہد لطیف قادری اور دیگر مرکزی قائدین نے طالبہ اور ان کے والد فضل حسین کو خصوصی مبارکباد پیش کی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top