صاحبزادہ حسین محی الدین قادری وطن واپس پہنچ گئے

مورخہ: 16 جون 2012ء

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے فرزند ارجمند ڈاکٹر صاحبزادہ حسین محی الدین قادری مورخہ 16 جون 2012 کو وطن واپس پہنچ گئے۔ لاہور ایئر پورٹ آمد کے موقع پر امیر تحریک منہاج القرآن صاحبزادہ فیض الرحمٰن درانی کی قیادت میں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی قائدین اور کارکنان نے آپ کا شاندر استقبال کیا۔ اس موقع پر سینئر نائب ناظم اعلی شیخ زاہد فیاض، جی ایم ملک، رانا محمد ادریس قادری، بریگیڈیئر (ر) عبیداللہ رانجھا، راجہ محمد جمیل اجمل، محمد عاقل ملک، جواد حامد، غلام مرتضیٰ علوی، محمد عامر یوسف اور دیگر مرکزی قائدین بھی موجود تھے۔ امیر تحریک منہاج القرآن نے صاحبزادہ حسین محی الدین کو گلدستہ پیش کر کے ان کا خیرمقدم کیا۔ یہاں ائیر پورٹ پر موجود کارکنان نے مختلف خیر مقدمی بینر بھی اٹھا رکھے تھے۔ بعد ازاں صاحبزادہ حسین محی الدین کو گاڑیوں کے قافلے کے ساتھ ان کی رہائش گاہ ماڈل ٹاون تک لایا گیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top