لوڈ شیڈنگ کا عفریت عوام سے روزگار، دن کا چین اور رات کی نیند چھین چکا ہے۔ شیخ زاہد فیاض
حکومت کی چار سالہ کارکردگی غریبوں کیلئے مسائل کا گراف بڑھانے
سے عبارت ہے
حکمران اس وقت سے ڈریں جب پاکستان کے ہر شہر کا چوک تحریر سکوائر میں تبدیل ہو جائے
گا
تحریک منہاج القرآن کے سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض نے کہا ہے کہ ہوشرباء مہنگائی کے باعث دو وقت کے کھانے سے محروم عوام سے لوڈ شیڈنگ کا عفریت اب روزگار، دن کا چین اور رات کی نیند بھی چھین چکا ہے احتجاج عوام کا حق ہے مگر سرکاری املاک کو نقصان پہنچانا اور توڑ پھوڑ مسئلے کا حل نہیں ہے۔ موجودہ حکومت کی چار سالہ کارکردگی غریبوں کیلئے مسائل کا گراف بڑھانے سے عبارت ہے۔ لوڈ شیڈنگ کی موجودہ صورتحال سے عوام کی آنکھیں ابل پڑی ہیں اور لوگ بے حال ہو کر سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔ موجودہ انتخابی نظام نے ایسی پارلیمنٹ تشکیل دی ہے جسکی غالب اکثریت کے سینے میں دل کی بجائے پتھر ہیں۔ انسانی مجبوریوں کو دیکھ کر بھی ان کی آنکھیں سفاکی کا عجیب منظر پیش کرتی ہیں۔ حکمران اُس وقت سے ڈریں جب پاکستان کے ہر شہر کا چوک تحریر سکوائر میں تبدیل ہو جائے گا اور انہیں چھپنے کیلئے صحراؤں میں بھی پناہ نہیں ملے گی۔
تبصرہ