منہاج خیمہ بستی ریجوایملیا مودنہ (اٹلی) کی اختتامی تقریب

مورخہ: 15 جون 2012ء

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن ریجوایملیا مودنہ (اٹلی) کے زیراہتمام آباد کی گئی منہاج خیمہ بستی لوگوں کے محفوظ مقام پر منتقل ہونے کے بعد ختم کر دی گئی۔ منہاج خیمہ بستی میں دن رات کام کرنے والے کارکنوں کے اعزاز میں منہاج کلچرل سنٹر کارپی میں مورخہ 15 جون 2102ء کو منہاج خیمہ بستی کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی جس میں منہاج یورپین کونسل کے صدر اعجاز احمد وڑائچ نے خصوصی شرکت کی۔

منہاج القرآن اٹلی کے صدر چودھری محمد اقبال وڑائچ مچراتا کی تنظیم کے ساتھ شرکت کرنے لئے کارپی آئے، منہاج القرآن اٹلی کے نائب صدر منشاد احمد گوندل آریزو کے رفقاء کے ساتھ پہنچے، اٹلی کی مجلس شوریٰ کے صدر محمد علی بھاگت، ناظم ظہیر انجم اور منہاج القرآن ویمن لیگ نے بھی شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت قاری غلام رسول نے حاصل کی۔حاجی محمد طارق نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں نعت پیش کی۔ نقابت کے فرائض ناظم دعوت وتربیت شعبان حبیب الرحمن ڈار نے ادا کئے۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ اٹلی کے صدر چودھری محمد اقبال وڑائچ نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا، بالخصوص صدر منہاج یورپین کونسل اعجاز احمد وڑائچ کا جنہوں نے ناروے سے اس پروگرام میں شرکت کی۔

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن ریجوایملیا مودنہ کے ناظم محمد افضال سیال نے خیمہ بستی کے جملہ انتظامات اور اس کا وزٹ کرنے والے تمام احباب کے بارے میں مطلع کیا اور ان کے خیالات بھی بیان کئے۔ انہوں نے بتایا کہ خیمہ بستی میں کارپی کیمونے کی تمام قسم کی پولیس کے افسران، ریڈ کراس کی ڈائریکٹر، کالی داس ادارے کی ڈائریکٹر، میلان قونصلیٹ آف پاکستان، روم ایمبیسی آف پاکستان کی ایمبیسیڈر، اٹالین مسلم مفسر قرآن ادریس شازلی، ریجوایملیا اسلام سنٹر کی انتظامیہ اور الیکٹرانک میڈیا نے خیمہ بستی کا دورہ کیا اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے انتظامات کو سراہا۔

منہاج یورپین کونسل کے صد راعجاز احمد وڑائچ نے منہاج خیمہ بستی آباد کرنے پرریجوایملیا مودنہ کے کارکنوں کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ آپ کا کام دیکھ کر دل ٹھنڈا ہو گیاہے اور میں اٹلی کی تمام تنظیمات کے لئے دعا گو ہوں کہ رب ذوالجلال آپ لوگوں کو دن دگنی اور رات چوگنی ترقی عطا فرمائے۔ انہوں نے کہا کہ منہاج یورپین کونسل ہمیشہ آپ لوگوں کے ساتھ ہے اور جہاں بھی آپ کو ہماری ضرورت ہو ہمیں بتائیں ہم آپ کی مدد کریں گے۔

منہاج خیمہ بستی میں کام کرنے والے کارکنوں میں اسناد تقسیم کی گئیں جن میں پہلی سند منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اٹلی کے ناظم محمد افضال سیال کو دی گئی۔صدر منہاج مصالحتی کونسل ریجوایملیا مودنہ سید محمد اقبال شاہ ہاشمی کو تما م قانونی معاملات سرانجام دینے پر سند دی گئی۔ناظم منہاج القرآن اٹلی ظہیر انجم کو اہم شخصیات کو منہاج خیمہ بستی کا وزٹ کرنے پر سند دی گئی۔ ناظم دعوت وتربیت شعبان حبیب الرحمان ڈار کو خیمہ بستی کے معاملات کو ڈیل کرنے پر سند دی گئی۔وقاص ارشد بٹ کو میڈیا کوریج پر سند پیش کی گئی۔اکمل شہزاد چیمہ ( نائب صدر) کو منہاج خیمہ بستی میں کھانا مہیا کرنے پر، ارشد تبسم کو منہاج خیمہ بستی میں آنے والے افراد کی رجسٹریشن کرنے، ڈاکٹر محمد عرفان کو منہاج خیمہ بستی کے مریضوں کی دیکھ بھال کرنے جبکہ خالد عمران، عمر فیض، عدنان رضا، بشارت علی، یاسر محمود، کاشف محمود وڑائچ، محمد قاسم قادری اور علامہ سید غلام مصطفی مشہدی کو منہاج خیمہ بستی میں دن رات کام کرنے پر اسناد دی گئیں۔ منہاج ویمن لیگ ریجوایملیا مودنہ کو بھی سند سے نوازا گیا۔ پروگرام کا اختتام علامہ سید غلام مصطفی مشہدی کی دعا سے ہوا۔

رپورٹ:شعبان ڈار

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top