منہاج القرآن انٹرنیشنل (اٹلی) کے زیراہتمام محفل معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

مورخہ: 15 جون 2012ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کے زیر اہتمام مورخہ 15 جون 2012ء کو ریجوایملیا مودنہ میں معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلہ میں عظیم الشان محفل منعقد ہوئی۔ محفل میں مرد و خواتین کے علاوہ بچوں کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی۔

چونکہ گذشتہ دنوں اٹلی میں آنے والے زلزلہ کی وجہ سے لوگ کافی خوف و ہراس کا شکار تھے اور اپنے گھروں سے باہر نکلنے سے ہچکچا رہے تھے مگرمنہاج القرآن کے پلیٹ فارم سے منعقد ہونے والی عظیم الشان محفل میں شرکت کے لئے بھر پور شرکت کی۔پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت سید غلام مصطفی مشہدی نے حاصل کی۔ نعت خوانوں نے نہایت خوش الحانی کے ساتھ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں نعتیں پیش کیں جن میں محمد انور قادری، مختار احمد قادری، نعمان شبیر، استاد لطیف احمد، محمد عمر بلال، اور محمد اقبال وڑائچ شامل ہیں۔ اٹلی کے ناظم دعوت وتربیت شعبان حبیب الرحمان نے نقابت کے فرائض سرانجام دیئے۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کے صدرمحمد اقبال وڑائچ نے حاضرین سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کی پوری تنظیم ریجوایملیا مودنہ کی تنظیم کو مبارکباد پیش کرتی ہے جنہوں نے منہاج خیمہ بستی آباد کر کے منہاج القرآن کی آفاقی سوچ کو لوگوں تک حقیقی معنوں میں پہنچایا۔ سید غلام مصطفی مشہدی نے عالم اسلام کے لئے خصوصی دعائے خیر کی۔ محفل کے اختتام پر منہاج القرآن ویمن لیگ کی طرف سے حاضرین میں پرتکلف کھانا تقسیم کیا گیا۔

رپورٹ: شعبان ڈار

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top