نظامت تربیت کے زیراہتمام خانقاہ شریف (بہاولپور) میں آئیں دین سیکھیں کورس کا آغاز

مورخہ: 28 مئی 2012ء

نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام مورخہ 28 مئی 2012ء کو خانقاہ شریف ضلع بہاول پور میں آئیں دین سیکھیں کورس کا آغاز ہوا۔ جس کی افتتاحی تقریب میں مرکزی ناظم تعلیمی کورسز علامہ محمد شریف کمالوی، معلم آئیں دین سیکھیں کورس سید طیب حسین شیزاری نے خصوصی شرکت کی۔ جبکہ صدر تحریک منہاج القرآن بہاول پور مفتی علامہ محمد حامد سعیدی، ویمن لیگ خانقاہ شریف اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ اس کے بعد آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ اقدس میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے گئے۔ اس پروگرام میں علامہ حامد سعیدی نے کلمات استقبالہ ادا کرتے ہوئے تمام شرکاء کورس اور مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ علامہ محمد شریف کمالوی نے آئیں دین سیکھیں کورس کا مکمل تعارف پیش کرتے ہوئے کہا کہ نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن نے بنیادی دینی تعلیمات کو عوام الناس تک پہنچانے کے لیے ان کورسز کا آغاز کیا ہے۔ اس وقت پورے ملک میں یہ کورسز کروائے جا رہے ہیں اور اب ضلع بہاول پور میں بھی آغاز کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے اس کورس کا تعارف کرواتے ہوئے طریقہ تدریس پر بھی روشنی ڈالی جسے لوگوں نے خوب سراہا۔ اس طریقہ تدریس سے متاثر ہو کر مذکورہ کورس میں مزید لوگوں نے کورس میں داخلہ لیا۔

تقریب کے اختتام پر تمام انسانیت، ملک وقوم کی امن وآشتی اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی صحت وسلامتی اور ان کی درازی عمر کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

رپورٹ : عظمت فرید جوئیہ

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top