ماہ شعبان نفرت و کدورت کو ختم کرنے اور بخشش تقسیم کرنے کا مہینہ ہے۔ غلام مرتضیٰ علوی

مورخہ: 22 جون 2012ء

مقتدر طبقے کوقرون اولیٰ کے عادل اور بے غرض حکمرانوں کی پاکیزہ زندگیوں کا مطالعہ کرنا ہوگا
تحریک منہاج القرآن کے ناظم تربیت علامہ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ علوی کا جمعۃ المبارک کے بڑے اجتماع سے خطاب

ماہ شعبان بخشش اور مغفرت کا مہینہ ہے۔ اس مہینے میں آنے والی شب برات میں اللہ رب العزت انسانیت کو گناہوں کے بوجھ سے آزاد کرتے ہیں۔ شعبان کا مہینہ نفرت و کدورت کو ختم کرنے اور معافی، نرمی اور بخشش تقسیم کرنے کا مہینہ ہے۔ اس مہینے میں ہمیں لوگوں کو معاف کرنا چاہیے۔ لوگوں کو معاف کرنے سے اللہ ہمیں معاف کرے گا۔ ان خیالات کا اظہار تحریک منہاج القرآن کے ناظم تربیت علامہ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ علوی نے جامع المنہاج ماڈل ٹاؤن جمعۃ المبارک کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا آج ہمارا معاشرہ اتنا بے حس ہو چکا ہے کہ ہمیں اپنی اولاد، بیوی، خاندان، دوست غرض یہ کہ ہر وہ شخص صاف دامن دکھائی دیتا ہے جس کے ساتھ ہمارا کسی نہ کسی طور پر تعلق ہے۔ انہوں نے کہا کہ ساری پاکستانی قوم لوڈشیڈنگ، ہوشرباء مہنگائی، امن و امان کی خراب صورتحال اور انصاف کے حصول کے حوالے سے عدم تحفظ کا شکار ہے جبکہ حکمران قانون اور آئین کی بالا دستی کی بات کرتے ہیں لیکن عملاً ان اوصاف سے کوسوں دور ہیں۔

ڈاکٹر غلام مرتضیٰ علوی نے کہا کہ اگر یہی حال رہا اور عوام نے اپنے حقوق اور حقیقی جمہوریت کی بحالی کیلئے اس موجودہ فرسودہ نظام انتخاب کو خیر باد نہ کہا تو یونہی لٹیرے پیدا ہوتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی بھی وقت ہے قوم موجودہ نظام انتخاب کی تبدیلی کیلئے متحد ہو کر کوشش کرے اور قرون اولیٰ کے عادل اور بے غرض حکمرانوں کی پاکیزہ زندگیوں پر مبنی تاریخ کے اوراق کو کھنگالنا شروع کر دے اور اپنے آپ کو ان کے کردار کی روشنی میں ڈھالنا شروع کر دے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top