محمد رفیق صدیقی منہاج القرآن یوتھ لیگ کے سیکرٹری جنرل منتخب

مورخہ: 22 جون 2012ء

تمام ترصلاحیتوں کو نوجوان طبقے کے مسائل کو حل کرنے کیلئے برؤے کار لاؤں گا۔ محمد رفیق صدیقی
محمدرفیق صدیقی کی ایگزیکٹو کے اجلاس کے دوران گفتگو

منہاج القرآن یوتھ لیگ کی سینٹرل یوتھ کیبنٹ کی سفارشات کی روشنی میں محمد رفیق صدیقی کو سیکرٹری جنرل منتخب کر لیا گیا ہے۔ مرکزی صدر بابر چوہدری اور ایگزیکٹو ممبران نے انہیں یہ منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔ رفیق صدیقی کا تعلق کراچی سے ہے اور وہ منہاج القرآن یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کراچی کے جنرل سیکرٹری کی ذمہ داریوں پر فائز رہ چکے ہیں۔ جامعۃ المنہاج کراچی سے تعلیم کی تکمیل کے دوران وہ سیکرٹری جامعہ کی ذمہ داریاں بھی نبھاتے رہے ہیں۔

رفیق صدیقی نے ایگزیکٹو کے اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھ پر جو اعتماد کیا گیا ہے میں اپنی تمام ترصلاحیتوں کو نوجوان طبقے کے مسائل کو حل کرنے کیلئے بروے کار لاؤں گا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top