عظمت اہل بیت رضی اللہ عنہم و پیغام کربلا کانفرنس (آزاد کشمیر)
تحریک منہاج القرآن کھڑی شریف (آزاد کشمیر) کے زیراہتمام عظمت اہل بیت رضی اللہ عنہم و پیغام کربلا کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ یہ کانفرنس صدیق میرج ہال پلمنڈا (کھڑی شریف) میں جمعتہ المبارک 15 جون 2012ء کو منعقد ہوئی۔ کانفرنس کی صدارت حاجی محمد رفیق مغل (ر) ڈپٹی کمشنر نے کی جبکہ علامہ محمد افضال احمد ناظم دعوت تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل مہمان خصوصی تھے۔ پروگرام میں خصوصی شرکت مرزا بشیر احمد چشتی نائب صدر تحریک منہاج القرآن منڈی بہاؤالدین، کامران علی (ایس پی ضلع بھمبر)، ظفر اقبال طاہر نائب امیر تحریک منہاج القرآن آزاد کشمیر، غلام اویس بٹ ڈسڑکٹ ناظم تحریک منہاج القرآن جہلم، محمد غیاث ڈپٹی جنرل سیکرٹری MYL دینہ، عبدالرب جان کوآرڈینیٹر MYL آزاد کشمیر، حافظ عمیر احمد کوآرڈینیٹر MSM آزاد کشمیر، ڈاکٹر اکرام اظہر ناظم TMQ میرپور، محمد بابر مغل صدر MYL میرپور، عبدالمجید تبسم، ظفر اقبال ڈار، ماسڑ اعظم ظفر، طاہر مجید راٹھور اور توقیر احمد میر نے کی۔
پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے قاری جمیل احمد نعیمی نے کیا جس کے بعد آقائے نامدار صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت کے پھول حافظ محمد عمر، احمد شجاع اسلم، محمد عاصم سیکرٹری میڈیا MSM کھڑی شریف اور محمد صارم سیکرٹری دعوت وتربیت MSM نیوجبر نے پیش کیے۔ نقابت کے فرائض ناظم TMQ دینہ حافظ مبشر حسن نے سرانجام دئیے۔
عبدالعمار منعم کوآرڈینیٹر MSM جہلم و چکوال نے استقبالیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ نظامت دعوت تحریک منہاج القرآن ملک کے طول و عرض میں دعوتی فرائض سرانجام دیتے ہوئے اپنے قائد کی آواز قریہ بہ قر یہ پہنچا رہی ہے۔ اس موقع پر خصوصی کلام اور نعروں کے ساتھ علامہ افضال احمد کا والہانہ استقبال کیا گیا۔
علامہ محمد افضال احمد قادری نے خطاب کرتے ہوئے موضوع کی نسبت سے سیر حاصل گفتگو کی۔انہوں نے کہا کہ ہمارے قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے آج تک امت کو جوڑنے کی کوششیں کی ہیں اور جس طر ح انہوں نے اتحاد امت کا درس ملک کے طول و عرض میں دیا اسی طرح پوری دنیا کو امن کا درس دے رہے ہیں۔ آج کا پیغام کربلا اور پیغام حسین رضی اللہ عنہ یہی ہے کہ ہم اسلام کے نظام کو نافذ کرنے کے لئے اپنے شعور کو بیدار کریں اور ملک میں رائج ظالمانہ نظام انتخابات کو رد کردیں ورنہ کل روز قیامت ہم امام حسین رضی اللہ عنہ کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے۔
کانفرنس کے اختتام پر خصوصی دعا حافظ خالد محمود سجادہ نشین سموال شریف (کھڑی شریف) نے کی۔ اس یادگار کانفرنس کے آخر پر میرج ہال کی انتظامیہ نے ماہانہ بنیادوں پر درس عرفان القرآن شروع کرنے کی درخواست کی۔
کانفرنس میں میزبانی کے فرائض شاہد محمود بٹ صدر تحر یک منہاج القرآن کھڑی شریف، زاہد محمود قاسم ناظم تحریک منہاج القرآن کھڑی شریف، محمد عرفان صابر صدر MSM کھڑی شریف، محمد وسیم سینئر نائب صدر MSM کھڑی شریف، محمد بلال نائب صدر MSM کھڑی شریف اور محمد قاسم صدر MSM منگلا نے انجام دئیے۔ تحریک منہاج القرآن کھڑی شریف اور اس کے فورمز MYL کھڑی شریف، MSM کھڑی شریف، نیز انکی ذیلی تنظیمات MSM مہموں پور (پل منڈا)، MSM نیوجبر، MSM منگلا، MSM پنڈی سبھروال کے جملہ عہدیدران کی شرکت اور کاوشوں سے کانفرنس کا کامیاب انعقاد ممکن ہوا۔
کانفرنس کی کامیابی میں ظفر اقبال طاہر نائب امیر تحریک منہاج القرآن آزاد کشمیر، خالد محمود انجم سابق نائب ناظم آزاد کشمیر اور محسن فراز ڈار صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ کھڑی شریف نے کلیدی کردار ادا کیا۔
رپورٹ: زاہد محمود قاسم ناظم تحریک منہاج القرآن کھڑی شریف
تبصرہ