منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے تنظیمی وفد کی عمرہ کے لئے روانگی

مورخہ: 22 جون 2012ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کا وفد مورخہ 29 جون 2012ء کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے لئے روانہ ہوگا جس ملک محمد امین اعوان، مزمل احمد، محمد اسرار اور حاجی محمد مسعود اپنی اپنی فیملیز کے ساتھ روانہ ہوں گے۔

منہاج القرآن اسلامک سنٹر ویانا (آسٹریا) میں عمرہ کے لئے جانے والے وفد کے اعزاز میں پروقار ضیافت کا اہتمام کیا گیا جس میں عہدیداران، منہاج یوتھ ونگ، منہاج القرآن ویمن لیگ، رفقاء اور پاکستانی کمیونٹی نے شرکت کی۔تقریب کا باقاعدہ آغازہ محمد نعیم رضا نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔ شہریار خان، حاجی اکبر علی، محمد زوہیب، آفتاب سیفی، ملک عمیر اعوان اور دیگر نعت خوان حضرات نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ نعت پیش کی۔

محفل ذکر و نعت سے قبل منہاج القرآن آسٹریا کے صدر خواجہ محمد نسیم نے مختصر خطاب کیا اور عمرہ پر روانہ ہونے والی فیملیز کو منہاج القرآن آسٹریا کی جانب سے مبارکباد پیش کی اور کہا کہ جب عظیم بارگاہ میں حاضری ہو تو ہم سب کے لئے اور منہاج القرآن کے لئے خصوصی دعا کریں۔ اختتام پر ختم شریف پڑھا گیا اور اجتماعی دعا کے بعد حاضرین کے اعزاز میں ضیافت کا انعقاد کیا گیا۔

رپورٹ: محمد اکرم باجوہ

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top