منہاج القرآن انٹرنیشنل دی ہیگ (ہالینڈ) کے زیراہتمام ماہانہ گیارہویں شریف کی محفل کا انعقاد

مورخہ: 22 جون 2012ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل دی ہیگ (ہالینڈ) کے زیر اہتمام مورخہ 22 جون 2012ء کو بعد نماز عصردی ہیگ کی مسجد میں ماہانہ گیارہویں شریف کا ختم اور محفل منعقد ہوئی۔ محفل میں مرد و خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پا ک سے ہوا جس کی سعادت قاری محمد زبیر قادری نے انتہائی خوبصورت انداز میں حاصل کی۔ سیف علی اور زاہد مقبول نے قصیدہ بردہ شریف پیش کیا۔ حاجی محمد صادق بٹ، چودھری سرور اور امانت علی چوہان نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ نعت پیش کی۔منہاج القرآن انٹرنیشنل ہالینڈ کے امام محمد اصغر قادری نے نقابت کے فرائض سرانجام دیئے۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل ہالینڈ کے ڈائریکٹر علامہ احمد رضا نقشبندی نے روحانی اور مدلل انداز میں واقعہ معراج صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر روشنی ڈالی۔ محمد اصغر قادری نے ذکر کروایا، قاری محمد زبیر قادری نے ختم شریف پڑھا اور اجتماعی دعا کی۔ امیر اکبر نے اپنی والدہ کے ایصال ثواب کے لئے لنگر کا اہتمام کیا۔

رپورٹ: چودھری سعید اختر مہر

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top