منہاج القرآن انٹرنیشنل (فرانس) کے مرکز لاکورونیو میں ہفتہ وار محفل ذکر ونعت

مورخہ: 22 جون 2012ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے مرکز لاکورونیو میں مورخہ 22 جون 2012ء کو ہفتہ وار محفل ذکر ونعت منعقد ہوئی جس میں رفقاء و وابستگان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ کے ڈائریکٹر علامہ حافظ محمد اقبال اعظم نے خصوصی شرکت کی۔

محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، جس کے بعد حاجی محمد حنیف مغل، محمد اصغراور رضا بھائی نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ نعت پیش کی۔ منہاج یورپین کونسل کے امیر علامہ حسن میر قادری نے سابقہ خطابات کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے مسجد کی عظمت قرآن وحدیث کی روشنی میں بیان کی۔ محفل کے اختتام پر علامہ حافظ محمد اقبال اعظم نے خصوصی دعا کرائی۔ اور تمام شرکاء کو پرتکلف کھانا پیش کیاگیا۔

رپورٹ: عدنان شفقت

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top