منہاج القرآن انٹرنیشنل ریجوایملیا مودنہ (اٹلی) کی ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس

مورخہ: 22 جون 2012ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل ریجوایملیامودنہ (اٹلی) کی ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس مورخہ 22 جون 2012ء کو منہاج اسلامک کلچرل سنٹر کارپی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ذیلی تنظیم کے جملہ عہدیداران نے بھرپور شرکت کی۔

میٹنگ کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت شعبان حبیب الرحمن نے حاصل کی۔ محمد افضال سیال نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ نعت پیش کی۔ اجلاس کی صدارت ریجوایملیا مودنہ کے صدر حاجی اعجاز احمد نے کی۔ اجلاس میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے منصوبہ جات کی تفصیلی رپورٹ پیش کی گئی اور اگلے پراجیکٹ کے لئے لائحہ عمل ترتیب دیا گیا۔ اجلاس میں کارکنان اور عہدیداران کی اخلاقی و روحانی تربیت کے لئے پلاننگ کی گئی۔ منہاج القرآن ریجوایملیا مودنہ کے ناظم مختار احمد قادری نے خصوصی گفتگو کی۔ اجلاس کا اختتام ناظم دعوت و تربیت شعبان حبیب الرحمن نے دعا کرائی۔

رپورٹ: وقاص ارشد بٹ

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top