منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن (کویت) کے وفد کی اسلامی جمہوریہ افغانستان کے سفیر سے ملاقات

مورخہ: 13 جون 2012ء

منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن کویت کی طرف سے کویت میں تعینات اسلامی جمہوریہ افغانستان کے سفیر ڈاکٹر اسد اللہ حنیف بلخی سے مورخہ 13 جون 2012ء کو ملاقات کی گئی،ملاقات میں محمد جعفر صمدانی صدر منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن کویت اور جنرل سیکرٹری ایم ایچ قریشی شریک ہوئے۔

جنرل سیکرٹری ایم ایچ قریشی نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا تعارف کرایا، انہوں نے شیخ الاسلام کا تعارف، شخصیت، علمی مقام، اعزازات اور شیخ الاسلام کے بین الاقوامی وقار کی جھلکیاں پیش کیں اور بحثیت مسلمان اپنا فرض بیان کیا۔ انہوں نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی مشہور کتاب فتویٰ کا تعارف پیش کیا اور کتاب پیش کی۔ ڈاکٹر اسد اللہ حنیف نے وفد کا شکریہ ادا کیا اور فتویٰ کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگرآپ کی مرکزی قیادت مجھے اجازت دے تو میں اس کا فارسی میں ترجمہ کروا کے افغانستان کے طول وعرض میں مختلف حکومتی حلقوں، نمائندوں، سیاسی ومذہبی راہنماؤں اور علمی طلباء میں تقسیم کروں تاکہ اسلام کا اصل چہرہ عوام کے سامنے آجائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شیخ الاسلام کی طرف سے دہشت گردی کے خلاف جاری کئے جانے والا فتویٰ آنے والی نسلوں کے لئے بہترین راہنمائی مہیا کرے گا۔

رپورٹ: محمد جعفر صمدانی

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top