ممتاز عالم دین مفتی ارشاد حسین سعیدی بازیاب ہوگئے

تحریک منہاج القرآن سندھ کے صوبائی ناظم دعوت مفتی ارشاد حسین سعیدی جو کہ کچھ روز قبل ڈرائیور اور ایک ساتھی سمیت اغواء ہو گئے تھے الحمدللہ آج مورخہ یکم جولائی 2012ء کو صحیح سلامت واپس گھر پہنچ گئے ہیں۔

بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری، صدر سپریم کونسل صاحبزادہ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر مجلس شوریٰ صاحبزادہ  ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، امیر تحریک مسکین فیض الرحمن درانی، ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، پرنسپل سیکرٹری جی ایم ملک اور دیگر مرکزی قائدین نے تحریک منہاج القرآن کے جملہ عہدیداران، وابستگان اور رفقا کو مفتی ارشاد حسین سعیدی کی بازیابی پر مبارکباد پیش کی اور اللہ رب العزت کی بارگاہ میں ہدیہ تشکر پیش کیا کہ جس نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نعلین پاک کے تصدق سے مفتی ارشاد حسین سعیدی کو رہائی دلائی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top