منہاج القرآن اسلامک سنٹر ویانا ( آسٹریا ) میں حاجی الطاف حسین کی دوسری برسی کی تقریب

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے رفیق، معروف سماجی شخصیت حاجی الطاف حسین مرحوم کی دوسری برسی کے موقع پر ان کے بیٹے اور منہاج القرآن یوتھ لیگ آسٹریا کے صدر عمیر الطاف کی طرف سے مورخہ 01 جون 2012ء کو مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی اور محفل ذکر کا اہتمام کیاگیا۔

محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔شہریار خان، حاجی اکبرعلی، محمد جواد، محبوب ربانی، علی طارق اور حاجی شاہد محمود نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں نعتوں کی صورت میں عقیدت کے پھول نچھاور کئے۔نور اسلامک سنٹر کے خطیب علامہ حافظ عبدالحفیظ الازہری نے اپنے مختصرحاجی الطاف حسین مرحوم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ حاجی الطاف حسین ایک سچے عاشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تھے۔ جب انسان دنیا سے چلا جاتا ہے تو اس کا دنیا سے رابطہ منقطع ہو جاتا ہے مگر جو سچا عاشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہو اور مرحوم کے لواحقین اس کے لئے قرآن خوانی کا اہتمام کریں تو اس کا رابطہ دنیا سے کبھی منقطع نہیں ہوتا۔ پروگرام کے اختتام پر ختم شریف پڑھا گیا اور شرکاء کو طعام پیش کیا گیا۔ منہاج القرآن یوتھ لیگ کے صدر عمیر الطاف نے جملہ شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

رپورٹ: محمد اکرم باجوہ

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top