منہاج القرآن اسلامک سنٹر (اوسپتالیت، سپین) کی افتتاحی تقریب 12 جولائی کو منعقد ہوگی

سپین (نوید احمد اندلسی) منہاج اسلامک سنٹر (اوسپتالیت، سپین) کے افتتاح کے سلسلہ میں خصوصی تقریب مورخہ 12 جولائی 2102ء بروز جمعرات شام 5 بجے منعقد ہوگی۔ جس میں مقامی کمیونٹی کے علاوہ مقامی ہمسائیوں کی تنظیمات کے نمائندگان اور مختلف سرکاری شخصیات بھی شرکت کریں گی۔ گذشتہ روز منہاج مصالحتی کونسل سپین کے صدر محمد اقبال چودھری نے منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے جنرل سیکرٹری نوید احمد اندلسی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ تقریب کے مہمان خصوصی کاتالونیا کے ڈائریکٹر جنرل برائے مذہبی امور Xavier Puigdollers ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ افتتاحی تقریب میں شرکت کے لئے سپانش اور پاکستانی تنظیمات کو دعوت نامے روانہ کر دیئے گئے ہیں جبکہ عوام الناس کے لئے شرکت کی دعوت عام ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top