منہاج القرآن انٹرنیشنل (یونان) کے زیراہتمام محفل شب برات

منہاج القرآن انٹرنیشنل (یونان) کے زیراہتمام مورخہ 06 جولائی 2012ء کو شب برات کے سلسلہ میں عظیم الشان محفل منعقد ہوئی جس میں کپسیلی، الف سینا، کروپی، اینوفیتا، تھیوا، ماراتھونا اور نیا ماکری کی تنظیمات اور کارکنان نے شرکت کی۔

شعبان المعظم کی پندرھویں رات کو شب برات کہتے ہیں، برات کا مطلب نجات کی رات ہے، اس رات کی خصوصیت یہ ہے کہ اس رات میں اللہ رب العزت اپنے نیک بندوں کو خصوصی رحمت سے نوازتا ہے۔ محفل میں نقابت کے فرائض زیب الحسن قادری نے سرانجام دیئے۔ علامہ محمد نواز ہزاروی نے تلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل کی، محمد عمران، محمد شکیل، رانا محمد الطاف، ناصر اکبر، ملک نسیم، اکاشا امجد، مزمل حیات، محمد عارف قادری نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ نعت پیش کیں۔ علامہ محمد نواز ہزاروی نے فضائل شب برات پر گفتگو کی۔ نماز عشاء کے بعد لنگر تقسیم کیا گیا جس کا اہتمام عامر علی قادری اینڈ برادرز نے کیا تھا۔رات 12:30 بجے صلوۃ التسبیح ادا کی گئی اس کے بعد ذکر الٰہی کیا گیا اور خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

رپورٹ:زیب الحسن قادری

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top