منہاج القرآن یوتھ لیگ (آزاد کشمیر) کی تنظیم نو، کوآرڈینیٹرز مقرر
منہاج القرآن یوتھ لیگ کے مرکزی نائب صدر محمد طیب ضیاء نے مورخہ 12 جون 2012ء سے 29 جون 2012ء تک تنظیمی وزٹ کیا۔ اس دوران انہوں نےساتھیوں کی مشاورت سے مختلف علاقہ جات کے لئے ضلعی کوآرڈینیٹر تعین کیا۔ جن میں ضلع نیلم (آزاد کشمیر)، ضلع مانسہرہ (خیبر پختونخوا)، ضلع راولا کوٹ (آزاد کشمیر) اور ضلع جہلم کے علاقے شامل ہیں۔
نو منتخب کوآرڈینیٹرز میں درج ذیل احباب شامل ہیں:
ضلع
نیلم (آزاد کشمیر) سے فاروق عبداللہ کو کوآرڈینیٹر کی ذمہ داری سوپنی گئی۔ ان کے ذمہ
اٹھ مقام،۔ نیلم اپر اور نیلم لو کو کوآرڈینیٹ کرنے کی ذمہ داری ہے۔
ضلع
مانسہرہ (خیبر پختونخوا) سے عبدالجیل کو ساتھیوں کی مشاورت سے کوآرڈینیٹر کی ذمہ داریاں
دی گئیں تاکہ ضلع مانسہرہ(خیبرپختونخوا) میں کام میں بہتری لائی جا سکے۔ عبدالجیل جن
علاقہ جات کو کوآرڈینیٹ کریں گے ان میں تحصیل مانسہرہ، تحصیل اوگی اور تحصیل بالا کوٹ
شامل ہے۔
ضلع
راولا کوٹ (آزاد کشمیر) غلام قادر کو ساتھیوں کی مشاورت سے کے کوآرڈی نیٹر کی ذمہ داریاں
دی گئیں تاکہ ضلع مانسہرہ(خیبرپختونخوا) میں کام میں بہتری لائی جا سکے۔ انہیں جن علاقہ
جات کو کوآرڈینیٹ کرنے کی ذمہ داری دی گئی ہے ان میں تحصیل مانسہرہ، تحصیل اوگی اور
تحصیل بالا کوٹ شامل ہیں۔
محمد عمران کو ساتھیوں کی مشاورت سے ضلع مظفر آباد (آزاد کشمیر) کے کوآرڈی نیٹر کی ذمہ داریاں
دی گئیں تاکہ کام میں بہتری لائی جا سکے۔ ان کے ذمہ تحصیل مظفر آباد، تحصیل ہٹیاں بالہ،
تحصیل چکر اور تحصیل پٹیکہ کو کورآرڈینیٹ کرنے کی ذمہ داری شامل ہے۔
زین العابدین کو ساتھیوں کی مشاورت سے ضلع جہلم کے کوآرڈینیٹر کی ذمہ داریاں سونپی گئی۔ ان کے ذمہ جن علاقہ جات کو کوآرڈینیٹ کرنے کی ذمہ داری ہے ان میں تحصیل جہلم، تحصیل دینہ اور تحصیل سوہاوہ شامل ہے
تبصرہ