برطانیہ میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی زکوۃ مہم کا آغاز

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام جاری مختلف منصوبہ جات کی تکمیل کے لئے ہر سال کی طرح منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن برطانیہ کے زیر اہتمام زکوۃ مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے، اس سلسلہ میں مختلف ٹیلی ویژن چینلز پر فلاحی منصوبہ جات کی ڈاکومنٹریزچلانے کے ساتھ ساتھ لائیو چیئرٹی اپیل بھی کی جارہی ہے۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن برطانیہ کے آفس ایڈمنسٹریٹر محمد اجمل خان نے MCB یورپ کے سیکرٹری جنرل نوید احمد اندلسی سے ٹیلیفونک گفتگو میں بتایا کہ رواں سال زکوۃ مہم کو مزید کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئے لندن سٹی کی بسوں اور میٹرو( انڈر گراؤنڈ ٹرین) کے سٹیشنوں پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے اشتہارات بھی آویزاں کئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی قیادت میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ذیلی فورم منہاج ویلفیئرفاؤنڈیشن کے تحت دنیا بھر میں انسانیت کی فلاح وبہبود کے لئے سینکڑوں منصوبہ جات پر کام جاری ہے، جن میں لاہور (پاکستان) میں 500یتیم بچوں کی کفالت اور تعلیم وتربیت کا منصوبہ آغوش، غریب اور مستحق بچیوں کی کفالت اور زیر تعلیم وتربیت کا زیر تعمیر منصوبہ بیت الزہراء، پاکستان میں مستحق غریب جوڑوں کی اجتماعی شادیاں، قدرتی آفات کے نتیجے میں نقصان زدہ علاقوں میں متاثرہ خاندانوں کی کفالت اور ان کے گھروں کی تعمیر نو، دور افتادہ پہاڑی علاقوں میں صاف پانی کی فراہمی کے لئے واٹر پمپس کی تنصیب، پاکستان بھر میں منہاج القرآن کے تحت چلنے والے سینکڑوں تعلیمی اداروں میں مستحق غریب بچوں کے لئے سکالرشپ کا اہتمام، غریب مریضوں کے لئے ڈسپنسریاں اور ہسپتالوں کا قیام، براعظم افریقہ کے قحط زدہ علاقوں میں غرباء میں خوراک کی فراہمی اور پاکستان کے مختلف شہروں میں ایمرجنسی کی صورت میں مریضوں کے لئے مفت ایمبولینس سروس کی فراہمی شامل ہے۔

رپورٹ: نوید احمد اندلسی

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top