منہاج ایشیئن کونسل کے صدر اور جنرل سیکرٹری کا دورہ مرکزی سیکرٹریٹ

مورخہ: 25 جون 2012ء

منہاج ایشیئن کونسل کے صدر علی عمران اور جنرل سیکرٹری امجد نیاز نے مورخہ 25 جون 2012ء بروز سوموار کو مرکزی سیکرٹریٹ کا وزٹ کیا۔ وفد نے مرکزی سیکرٹریٹ کے مختلف شعبہ جات کا وزٹ بھی کیا اور مرکزی قائدین و سربراہان شعبہ سے ملاقات کی۔ وزٹ کی خاص بات یہ تھی کہ صدر فیڈرل کونسل صاحبزادہ حسین محی الدین قادری نے منہاج ایشئین کونسل کے وفد کو ملاقات کا خصوصی وقت عنائت فرمایا اور ان سے ایوان قائد میں ملاقات کی۔

منہاج ایشیئن کونسل کے صدر علی عمران اور جنرل سیکرٹری امجد نیاز نے نظامت امور خارجہ کے سٹاف سے ملاقات کی اور ناظم امور خارجہ راجہ جمیل اجمل سے خصوصی میٹنگ کی۔ میٹنگ کے دوران وفد نے منہاج ایشیئن کونسل کی کارکردگی پیش کی اور ناظم امورخارجہ کو بتایا کہ ایشیائی ممالک میں مشن کے فروغ اور بہتری کے لئے انہوں نے مختلف پالیسیاں ترتیب دی ہیں جنہیں ان ممالک میں سرکولیٹ کر دیا گیا ہے اور ان پر عملدرآمد کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ساؤتھ کوریا میں اسلامک سنٹر کی خریداری اور ادارہ کے نام رجسٹریشن مکمل ہو گئی ہے، ملائیشیا، ہانگ کانگ میں تنظیمات کو ٹارگٹ دیئے گئے ہیں، جاپان کے تنظیمی حالات الحمدللہ علامہ محمد شکیل ثانی کے جانے اور نئی تنظیم کے بعد کافی حد تک بہتر ہو گئے ہیں اور اب وہاں کام ترقی کی طرف بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے DFA کی طرف سے فوری رسپانس اور بھر پور راہنمائی پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اس بات کا عزم کیا کہ نظامت امور خارجہ کی معاونت اور راہنمائی سے ہم مشن کے کام کو آگے لے کر بڑھتے چلے جائیں گے اور منہاج ایشیئن کونسل کی پراگریس کو بلندیوں تک لے کر جائیں گے۔

ناظم امور خارجہ نے منہاج ایشیئن کونسل کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے امجد نیاز کی طرف سے تیار کردہ میٹنگ کے طریقہ کار، ایجنڈا پوائنٹ اور حاضری نظام کی تعریف کی اور بتایا کہ اس نظام کو فالو کرنے سے تنظیمات کی کارکردگی کافی حد تک بہتر ہو گی اور اس سے تنظیمات کی پراگریس رپورٹ کو جانچنے کا موقع بھی ملے گا۔ بعد ازاں وفد نے صدر فیڈرل کونسل صاحبزادہ ڈاکٹر حسین محی الدین قادری سے ایوان قائد میں ملاقات کی۔ ناظم امور خارجہ نے منہاج ایشیئن کونسل کی کارکردگی رپورٹ، مختلف امور پر ورکنگ اور مستقبل کے منصوبہ جات کے حوالہ سے گذارشات پیش کیں۔ صدر فیڈرل کونسل نے وفد کو ایشیائی ممالک میں تنظیمی نیٹ ورک کو مزید بہتر کرنے اور دیگر ممالک میں بھی پیغام پہنچانے کے حوالہ سے ہدایات دیں اور پندونصائح سے نوازا۔ منہاج ایشیئن کونسل کے وفد نے صدر فیڈرل کونسل کی طرف سے اپنی مصروفیات میں سے قیمتی وقت نکال کر ملاقات کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

رپورٹ: محمد وسیم افضل

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top