تحریک منہاج القرآن کے شہر اعتکاف 2012 کی رجسٹریشن کا آغاز ہو گیا

رمضان المبارک کی آمد سے قبل تحریک منہاج القرآن کے شہر اعتکاف 2012ء کی رجسٹریشن کا آغاز ہو گیا ہے۔ سینئر نائب ناظم اعلیٰ اور شہر اعتکاف کے سربراہ شیخ زاہد فیاض نے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں 1200 روپے رجسٹریشن فیس جمع کرا کے اسکا آغاز کر دیا۔ اس موقع پر نائب ناظم اعلیٰ جی ایم ملک، سیکرٹری اعتکاف جواد حامد، سید الطاف شاہ گیلانی، جاوید اقبال قادری، ساجد محمود بھٹی، راجہ جمیل اجمل، رانا محمد ادریس اور دیگر قائدین نے بھی اعتکاف فیس جمع کرائی۔

سربراہ اعتکاف شیخ زاہد فیاض نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 22ویں شہر اعتکاف کیلئے تیاریوں کا آغاز آج سے کر دیا گیا ہے۔ ملک بھر میں تحصیلی سطح پر بھی رجسٹریشن مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے اور یہ مہم 15 رمضان المبارک تک جاری رہے گی اور ملک بھر کی تنظیمات روزانہ کی بنیاد رجسٹریشن ڈیٹا مرکز کو بھجوانے کی پابند ہوں گی تاکہ انتظامات کو بہتر انداز میں حتمی شکل دی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ حرمین شریفین کے بعد دنیا کے سب سے بڑے اعتکاف میں ہزاروں کی تعداد میں مرد و خواتین شرکت کریں گے۔ موسم کی شدت کے پیش نظر اس حوالے سے امسال خصوصی انتظامات کئے جائیں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top