علامہ محمد شکیل ثانی کا دو روزہ کامیاب تنظیمی وتحریکی دورہ (ناگویا، جاپان)

منہاج القرآن انٹرنیشنل (جاپان) کے مرکزی صدر سید محمد عثمان شاہ بخاری اور جنرل سیکرٹری اعجاز رمضان کیانی کی دعوت پر منہاج القرآن انٹرنیشنل(اباراکی کین،جاپان) کے ڈائریکٹر علامہ محمد شکیل ثانی مورخہ 15 جولائی 2012 ء کو دو دن کے لئے ناگویا پہنچے۔ٹوکیو سے ناگویا پہنچنے پر علامہ محمد شکیل ثانی کا استقبال کیا گیا۔

ناگویا اسٹیشن سے انڈونیشیا کے مسلمانوں کے بڑے مرکز پہنچے جہاں علاقہ کے معروف تاجر کی ہمشیرہ کے ایصال ثواب کا بہت بڑا اجتماع منعقد ہوا، تبلیغی جماعت کے اس عظیم الشان مرکز پر اپنی نوعیت کا یہ انوکھا پروگرام تھا جس میں علامہ محمد شکیل ثانی کو خطاب کی خصوصی دعوت دی گئی، جس میں انہوں نے موت اور زندگی کی حقیقت پر مدلل خطاب کیااور قبر کی تیاری کے لئے تین سوالات بتائے اور حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پہچان کے لئے درود پاک زیادہ سے زیادہ پڑھنے پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ دین کی خدمت کے لئے گھروں سے نکلو ، پروگرام کے بعد مرحومہ کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی اور ضیافت کا انتظام کیا گیا۔ راجہ ظہور احمد ، اعجاز رمضان کیانی، سید محمد عثمان شاہ بخاری، عرفان بٹ اور دیگر تحریکی ساتھیوں نے پرگرام میں شرکت کی۔

علامہ محمد شکیل ثانی نے دوسرے روز مختلف شخصیات سے ملاقات کی، علاقہ کی معروف شخصیت محمد رفیق نے بھی ملاقات کی۔ ناگویا کے صدر محمد خالد، علامہ حافظ عبدالمصطفیٰ شاہین، محمد نعیم کیانی، راجہ ظہور احمداور سید محمد عثمان شاہ بخاری اور دیگر تنظیمی وتحریکی احباب کے ساتھ میٹنگ کی گئی۔ صدر منہاج ایشیئن کونسل علی عمران بیماری کی وجہ سے میٹنگ میں شریک نہ ہوسکے۔علامہ محمد شکیل ثانی نے تحریکی احباب کو آپس میں محبت واتفاق سے رہنے کی تلقین کی، ذاتیات سے نکل کر تحریک کے وسیع تر مفاد کو سامنے رکھتے ہوئے اپنے ہر عمل میں اخلاص، للہیت، اور اللہ کی رضا اور خوشنودی کے حصول کے لئے کام کیا جائے، قائد تحریک کے پیغام کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنالیں، زکوۃ مہم کو منظم انداز میں چلائیں اور مشن کو قوت دیں۔

رپورٹ: اعجاز رمضان کیانی

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top