گوجر خان، دولتالہ میں منہاج القرآن اسلامک سنٹر کی تعمیر

تحریک منہاج القرآن حلقہ پی پی 4 دولتالہ کے زیراہتمام منہاج القرآن اسلامک سنٹر کی تعمیر تیزی سے جاری ہے۔ جس کی بیسمنٹ کا کام مکمل ہو چکا ہے اس پروجیکٹ پر اب تک تقریبا 38 لاکھ روپے خرچ ہو چکے ہیں۔ دوسرے مرحلے میں جامع مسجد کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے جس کے سٹرکچر کا تخمینہ تقریبا 20 لاکھ روپے ہے۔ اس اسلامک سنٹر کا کل تخمینہ لاگت 2 کروڑ 25 لاکھ روپے ہے۔ اسلامک سنٹر کی عمارت ان شاءاللہ تعالیٰ پانچ منزلہ ہوگی جس میں جامع مسجد، شعبہ تحفیط القرآن، منہاج ہسپتال، منہاج لائبریری، فری ایبولینس سروس اور منہاج القرآن کے آفسز ہونگے۔

صدر تحریک منہاج القرآن حلقہ پی پی 4 چوہدری جاوید اقبال کی دعوت پر چند معزز شخصیات نے منہاج القرآن کے اس عظیم الشان منصوبے کا وزٹ کیا۔ پہلا وزٹ ملک عابد حسین مالک ہاؤسنگ سوسائٹی دولتالہ اسلام آباد سٹی نے کیا۔ انہوں نے اس منصوبے کو سراہا اور بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔ اس کے بعد دوسرے دن چوہدری محمد عظیم سابق ناظم تحصیل گوجر خان اور راہنما تحریک انصاف نے چوہدری جاوید اقبال کی دعوت پر اسلامک سنٹر کا وزٹ کیا۔ انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منہاج القرآن کا مشن امن کا مشن ہے جو پوری دنیا میں امن پھیلانے میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں ان شاءللہ تعالیٰ اسلامک سنٹر کیلئے بھرپور تعاون جاری رکھوں گا۔ انہوں نے تین لاکھ روپے کے عطیہ کا اعلان کیا۔

اس کے علاوہ افتخار احمد مغل نے ہالینڈ سے چار لاکھ روپے کا اعلان کیا جبکہ محمد جمیل چوہدری امیر منہاج ایشین کونسل نے چار سو بوری سیمنٹ کا عطیہ اسلامک سنٹر کے لئے دیا۔ راجہ نعیم نواز مقامی راہنما مسلم لیگ نون نے چوہدری جاوید اقبال صدر تحریک منہاج القرآن پی پی 4 کی خصوصی دعوت پر تشریف لائے اور زیر تعمیر جامع مسجد منہاج القرآن اور اسلامک سنٹر کیلئے ایک لاکھ روپے کے عطیہ کا اعلان کیا۔ اور مزید بھی بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

اس موقع پر محمود الحق قریشی سرپرست تحریک منہاج القرآن حلقہ پی پی 4، قاضی محمد افضل صدر پاکستان عوامی تحریک پی پی 4، چوہدری محمد اسحاق ناظم صدر تحریک منہاج القرآن پی پی 4، چوہدری اسرار احمد، راجہ عابد نسیم، جاوید اقبال راجہ، چوہدری محمد منیر، ماسٹر عبدالقیوم، ماسٹر آصف محمود، راجہ راحیل اصغر کیانی، آصف ظہور راجہ، چوہدری طارق محمود، چوہدری محمد اعظم، راجہ ظفر محمود، طارق محمود اعوان، تنویر احمد راجہ، ماسٹر فضل کریم، قاضی ادریس زعفران، قاضی احسان غفور اور حافظ نعمان اکرم کے علاوہ تحریک منہاج القرآن پی پی 4 کے کارکنان اور وابستگان کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top