منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت کم آمدنی والے خاندانوں کو رمضان پیکج کی تقسیم ملک بھر میں شروع کر دی گئی

رمضان المبارک کا مہینہ معاشرے کے محروم طبقات کے دکھ بانٹنے کا بہترین موقع فراہم کرتا ہے
رمضان پیکج ایک خاندان کی ایک ماہ تک سحری و افطاری کی ضروریات پوری کر تا ہے۔ افتخار شاہ بخاری

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی خصوصی ہدایت پر پوری دنیا میں جاری منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ہیلپ فیڈ پراجیکٹ 2012ء کے تحت کم آمدنی والے خاندانوں کو رمضان پیکج کی تقسیم ملک بھر میں بھی شروع کر دی گئی ہے۔ اس سلسلے کی ابتدائی پروقار تقریب مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ہوئی جس میں 200 خاندانوں کو فی کس 5000روپے مالیت کا راشن پیکج دیا گیا۔ راشن پیکج کی تقسیم کے موقع پرسینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن افتخار شاہ بخاری، ڈائریکٹر امور خارجہ راجہ جمیل اجمل، سید الطاف حسین شاہ، جواد حامد، ساجد بھٹی، ملک فضل حسین، جاوید اقبال قادری اوردیگر قائدین بھی موجود تھے۔

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر افتخار شاہ بخاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کا مہینہ معاشرے کے ان طبقات کا دکھ بانٹنے کا بہترین موقع فراہم کرتا ہے جو زندگی کی بنیادی ضرورتوں سے محروم ہیں۔ رمضان پیکج کی تقسیم کا مقصد غریب خاندانوں کو سحری و افطاری کیلئے آسانیاں فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ مخیر حضرات کو یہ شعور بھی دینا مقصود ہے کہ رمضان کا مہینہ انہیں رضائے الہی کے حصول کا بہترین موقع فراہم کرتا ہے۔ وہ غریبوں کی مالی مددکر کے ان کے چہروں پر خوشیاں لا کر حقیقی خوشی حاصل کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 200 خاندانوں کیلئے بنائے گئے رمضان پیکج میں وہ تمام اشیاء رکھی گئی ہیں جن سے ایک خاندان ایک ماہ تک سحری و افطاری کی ضروریات پوری کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان کی روح قربانی ہے، اپنی ضروریات کو محدود کر کے معاشرے کے پسے ہوئے طبقے کو باعزت مقام دلانے کیلئے جدوجہد کرنا ہی زندگی کا مقصد ہونا چاہیے اسکے آغاز کیلئے رمضان المبارک بہترین موقع فراہم کرتا ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top