منہاج لقرآن انٹرنیشنل (فرینکفرٹ، جرمنی) کے دیرینہ ساتھی محمد اقبال کے بھائی پاکستان میں انتقال کر گئے

فرینکفرٹ (ایم اے مرزا) منہاج القرآن انٹرنیشنل (فرینکفرٹ، جرمنی) کے دیرینہ ساتھی محمد اقبال کے بڑے بھائی گذشتہ دنوں کراچی میں انتقال کرگئے(انا للہ وانا الیہ راجعون)۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، سینیئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، ناظم امور خارجہ راجہ جمیل اجمل، پرنسپل سیکرٹری ٹو حضور شیخ الاسلام جی ایم ملک، مرکزی قائدین نے محمد اقبال کے بھائی کی وفات پر ان سے اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔ دریں اثناء منہاج القرآن انٹرنیشنل فرینکفرٹ کے صدر اظہر فارق، نائب صدر الیاس چیمہ، جنرل سیکرٹری محمد افضل قادری اور جملہ تنظیمات کے صدور اور کارکنان نے محمد اقبال سے اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام کی دعا کی۔ اپنے تعزیتی پیغام اور اظہار افسوس میں محمد اقبال اور ان کے بھائی کے اہل خانہ کو صبر کی تلقین کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top