منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا میں نماز تراویح کے لئے برطانیہ سے حافظ احسن امین ویانا پہنچ گئے

رمضان المبارک، اللہ رب العزت کی نعمتوں اور رحمتوں کی خیرات سے جھولیاں بھرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ منہاج القرآن اسلامک سنٹر ویانا میں نماز تروایح کے لئے دو حفاظ کا انتظام کیا گیا ہے۔ حافظ احسن امین برطانیہ کے معروف نعت خوان بھی ہیں اور مختلف ٹی چینلز پر اپنی خوبصورت نعت خوانی کی بدولت جانے جاتے ہیں۔ مورخہ17جولائی2012ء کو وہ برطانیہ سے ویانا پہنچے جہاں ایئر پورٹ پر منہاج القراان انٹرنیشنل آسٹریا کے صدر خواجہ محمد نسیم، ناظم مالیات شیخ محبوب عالم وارثی اور محمد نعیم رضا نے ان کا استقبال کیا۔ جبکہ دوسرے حافظ منہاج یونیورسٹی لاہور کے طالبعلم ہیں جو مورخہ 18جولائی کو ویانا پہنچیں گے۔

منہاج القرآن اسلامک سنٹر ویانا میں رمضان المبارک کی تیاریاں کی گئی ہیں جہاں ہر شام افطاری کا وسیع انتظام ہوگا۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے صدر خواجہ محمد نسیم نے تمام مسلمان خواتین وحضرات کو شرکت کی دعوت دیتے ہوئے پیغام دیا کہ مورخہ 19جولائی 2012ء کو ان شاء اللہ نماز عشاء پر پہلی تراویح ہونے کا غالب امکان ہے آئیے افطاری وترایح کی عبادت کے ذریعے دنیا وآخرت میں رحمت الٰہی کے حقدار بنیں۔

رپورٹ: محمد نعیم رضا

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top