منہاج القرآن انٹرنیشنل (گارج لے گونس، فرانس) میں لتھوینیا کی خاتون کا قبول اسلام

منہاج القرآن انٹرنیشنل (گارج لے گونس، فرانس) میں مورخہ 11 جولائی 2012ء بروز بدھ لتھوینیا کی خاتون نے اپنا مذہب چھوڑ کر علامہ چودھری رازق حسین کے ہاتھوں اسلام قبول کیااور کلمہ پڑھ کر دائرہ اسلام میں داخل ہوئی۔ ادارہ منہاج القرآن گارج لے گونس، فرانس نے ان کا نیا اسلامی نام فاطمہ رکھا۔ اس کے بعد قاری نور الامین (امام منہاج القرآن گارج لے گونس، فرانس) نے ان کا نکاح پڑھوایا۔

قبول اسلام کی اس تقریب میں علامہ چودھری رازق حسین، علی رضا، قاری نورالامین، نے شرکت کی اور نو مسلم خاتون اور اس کے ساتھ آنے والے مہمانوں کو بھی خوش آمدید کہا۔ قبول اسلام کی تقریب اور نکاح کے بعد خاتون کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی طرف سے انگلش ٹرانسلیشن عرفان القرآن بطور تحفہ پیش کیا گیا اس کے بعد نو مسلم فاطمہ باجی کو منہاج القرآن، شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا مکمل تعارف کرایا گیا اور انہیں ادارہ گارج لے گونس کا وزٹ بھی کرایا گیا۔

رپورٹ: محمد علی رضا

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top