مرکز لاہور سے تشریف لانے والے حفاظ کرام کا منہاج القرآن (جاپان) کے مرکز پہنچنے پر شاندار استقبال
منہاج القرآن انٹرنیشنل (جاپان) کی طرف سے ہرسال رمضان المبارک میں نماز تراویح کے لیے مرکز لاہور سے حفاظ بلائے جاتے ہیں۔ اس سال مرکز سے قاری حافظ محمد جمل شاہد (مدرس تحفیظ القرآن)، علامہ حافظ محمد طیب (نائب ناظم تربیت) اور حافظ محمد عاکف (متعلم منہاج یونیورسٹی) مورخہ 16جولائی 2012ء کو ناریتا ایئرپورٹ پہنچے جہاں علامہ محمد شکیل ثانی اور محمد انعام الحق نے انہیں رسیو کیا اور خوش آمدید کہا۔ مہمانوں کو پھولوںکے گلدستے پیش کئے گئے اور انہیں قافلے کی صورت میں اسلامک سنٹر لایا گیا۔
جب قافلہ ٹوکیو سے اباراکی کین پہنچا تو صدر NPO صالح محمد افغانی، محمد سلیم خان (ناظم تعلقات عامہ جاپان)، محمد ایاز (صدر اباراکی کین) کے علاوہ جملہ تحریکی وتنظیمی احباب نے مہمانوں کا استقبال کیا اور فرداً فرداً پھولوں کے گلدستے پیش کئے۔ علامہ محمد طیب نے دیگر مہمانوں کا تعارف پیش کیا۔ اس موقع پر حافظ محمد یعقوب، حاجی محمد بشیر، محمد سلیم خان، محمد حنیف مغل، عید محمد خان، امانت علی گوندل، محمد عمران بیگ، محمد فیصل ملک، محمد انعام الحق، محمد مظہر اور دیگر ساتھی بھی موجود تھے۔
رپورٹ: اعجاز رمضان کیانی
تبصرہ