منہاج القرآن اسلامک سنٹر (ویانا، آسٹریا) میں ایصال ثواب کی محفل

منہاج القرآن یوتھ لیگ آسٹریا کے پریس سیکرٹری زاہد غنی چوہان کے بڑے بھائی ظفر غنی چوہان جو گذشتہ دنوں پاکستان میں انتقال کر گئے تھے کی روح کو ایصال ثواب کے لئے مورخہ 22 جولائی 2012ء بروز اتوار منہاج اسلامک سنٹر ویانا میں محفل کا انعقاد کیا گیا۔

محفل کا باقاعدہ آغاز قرآن خوانی سے ہوا جس کے بعد حافظ محمد موسیٰ نے تلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل کی، حافظ احسن امین، شہریار خان اور محمد ارشد نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیش کی۔ روزہ افطاری سے قبل محمد یوسف غوری نے ظفر غنی چوہان کے ایصال ثواب کے لئے ختم شریف پڑھا اور اجتماعی دعا کرائی۔ دعا کے بعد افطاری کرائی گئی ۔

رپورٹ: محمد اکرم باجوہ

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top