منہاج القرآن انٹرنیشنل (فرانس) کے زیر اہتمام ماہانہ گوشہ درود کا پروگرام

منہاج القرآن (فرانس) کے زیر اہتمام مورخہ 06 جولائی 2012ء کو ماہانہ محفل گوشہ درود منعقد ہوئی جس میں علامہ حافظ محمد اقبال اعظم نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔

محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ اس کے بعد حاجی محمد حنیف مغل نے قصیدہ بردہ شریف پڑھا، منظور حسین بھٹی، حافظ تصدق، بلال بٹ، سفیان عثمان، اور ننھے بچے ریحان نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ نعت پیش کی۔منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ کے ڈائریکٹر علامہ حافظ محمد اقبال اعظم نے قرآن وحدیث کی روشنی میں یتیم کی پرورش وکفالت کرنے والے کے مقام ومرتبہ کی تفصیلات بیان کیں۔ خطاب کے بعد تمام شرکاء نے کھڑے ہوکر آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ درود پیش کیا۔علامہ حافظ محمد اقبال اعظم نے خصوصی دعا کرائی ۔

رپورٹ: عدنان شفقت

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top