دروس عرفان القرآن (بورے والا): پہلا دن

رمضان المبارک کی بابرکت ساعتوں میں رجوع الی القرآن، فہم دین اور اصلاح احوال امت کیلئے تحریک منہاج القرآن بورے والا کے زیراہتمام پانچ روزہ دروس عرفان القرآن کی پہلی نشست مورخہ 22 جولائی 2012ء کو منعقد ہوئی جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے تربیت یافتہ سکالر علامہ محمد افضال احمد قادری نے خصوصی شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد حضور نبی اکرم صلی اللہ علی وآلہ وسلم کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے گئے۔

درس عرفان القرآن میں تحریک منہاج القرآن بورے والا کے عہدیداران کے علاوہ کثیر تعداد میں مرد و خواتین نے شرکت کی۔ علاقے بھر کے لوگوں نے منہاج القرآن بورے والا کی اس کاوش کو بہت سراہا اور ان کو دروس عرفان القرآن کے انعقاد پر مبارک باد پیش کی۔

پروگرام کا اختتام دعائے خیر سے ہوا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top