دروس عرفان القرآن (لودہراں) : پہلا دن

تحریک منہاج القرآن لودہراں کے زیراہتمام پانچ روزہ سلسلہ وار دروس عرفان القرآن جاری ہیں۔ جس کا پہلا درس مورخہ 27 جولائی 2012 کو میونسپل لودہراں شہر میں منعقد ہوا۔ درس قرآن میں نماز فجر کے بعد ہزاروں کی تعداد میں خواتین و حضرات، عمائدین شہر، علما، وکلاء، اساتذہ، تاجران اور زندگی کے دیگر شعبہ ہائے سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ خاص طور پر گرد نواح سے منہاج القرآن کے وابستگان قافلوں کی صورت میں سوئی والا، دھنوٹ، گوگڑاں پل بہشتی، ہٹی موٹن مل، بستی باغ شاہ، نواب والا، چھمب موڑ، مجاہد آباد، کونڈی، متڑین، پرمٹ، پپلی والہ، گیلے وال اور حسین آباد سے بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔

پروگرام میں ڈاکٹر امیر غوری سابق سٹی ناظم، ملک غلام نازک آرائیں سابق یونین ناظم، چوہدری محمد اسلام زرعی انجینئر، خواجہ قاسم، چوہدری تنویر، چوہدری ارشد، حاجی شمشاد، ملک حافظ شیر محمد آرائیں، قاری نواز قادری، ملک شیر محمد گھلو اور علامہ نصیر احمد بابر نے خصوصی شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا جس کی سعادت حافظ عبدالقیوم غوری نے حاصل کی۔ تاجدار کائنات حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ نعت پیش کی گئی۔ نقابت کے فرائض رانا محمد ظاہر القادری نے سرانجام دیے۔ درس عرفان القرآن میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

شاگرد رشید شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری علامہ سعید الحسن قادری نے تحریک منہاج القرآن لودہراں کے سالانہ سلسلہ وار دروس عرفان القرآن کی پہلی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماہ رمضان خود احتسابی کا درس دیتا ہے۔ اس مہینے میں بندہ قرب الٰہی کے لئے سازگار ماحول پاتا ہے اور رحمت خداوندی کا حق دار قرار پاتا ہے۔ تحریک منہاج القرآن نزول قرآن کے اس مبارک مہینے میں خدا کے بندوں کا تعلق خدا سے پختہ کروانے کے لئے دروس عرفان القرآن منعقد کرواتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ماہ صیام کو مسلمانوں کی روحانی علمی اور اخلاقی تربیت کے لئے بھر پور طریقے سے منانے کا فیصلہ کیا ہے اور امسال اجتماعی اعتکاف ہر حوالے سے مثالی ہو گا۔

اس پروگرام کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لئے ملک اسلم حماد صدر تحریک منہاج القرآن لودہراں، راؤ اسحاق خان نائب سرپرست چودھری عبدالغفار، اظہر لنگاہ ایڈووکیٹ، عابد جوئیہ، ملک عمر فاروق، رانا اشرف علی خان، حاجی عزیز بھٹی، ملک سلطان آرائیں، ملک فیض بخش آرائیں، ملک انور قادری خواجہ رفیق احمد صدیقی، پروفیسر جہانزیب چوہدری، قاری عبدالقیوم غوری، خواجہ محمد احمد قادری، سید نور الحسن شاہ ایڈوکیٹ، ارشد علی مرزا، مرزا وسیم، ملک اختر، سید مبشر شاہ، سید حسن شاہ، سمی شاہ، مرزا ساجد، ملک عمر فاروق، احسان اللہ سنبل، امیر علی چوہدری، خلیل شاہ، ملک کامران تاج، ملک فاروق آرائیں، ملک فیاض، بلال تاج، ملک صداقت، عدنان فدا، ملک ذیشان، ملک عمر حیات، مرزا شہباز، غفار، حبیب احمد، ملک ہاشم، تحریک منہاج القرآن، منہاج القرآن علماء کونسل، منہاج القرآن یوتھ لیگ، اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے قائدین اور کارکنان نے اہم کردار ادا کیا۔

درس عرفان القرآن میں شیخ الاسلام ڈاکٹرمحمد طاہرالقادری کی کتابوں، سی ڈیز کا سٹال، ویلفئیر سٹال اور رفاقت کا سٹال لگایا گیا۔ درس عرفان القرآن میں ضلعی انتظامیہ نے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے۔ پروگرام کے آخر میں ملک پاکستان کے استحکام اور سلامتی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top