دروس عرفان القرآن (لودہراں) : تیسرا دن

تحریک منہاج القرآن لودہراں کے زیراہتمام پانچ روزہ دروس عرفان القرآن کی تیسری نشست مورخہ 29 جولائی 2012ء کو منعقد ہوئی جس میں صاحبزادہ ظہیر احمد نقشبندی مرکزی ناظم دعوت تحریک منہاج القرآن نے خصوصی شرکت کی۔ دیگر مہمانان گرامی میں ڈاکٹر امیر غوری سابق سٹی ناظم، ملک غلام نازک آرائیں سابق یونین ناظم، چوہدری محمد اسلام زرعی انجینئر، خواجہ قاسم، چوہدری تنویر، چوہدری ارشد، حاجی شمشاد، ملک حافظ شیر محمد آرائیں، قاری نواز قادری، ملک شیر محمد گھلو، رحیم طالب ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن، راؤ عابد علی صدر پریس کلب دنیا پور اور علامہ نصیر احمد بابر نے کی۔

پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کی سعادت حافظ عبدالقیوم غوری نے حاصل کی جبکہ نقابت کے فرائض رانا محمد ظاہرالقادری نے سرانجام دیئے۔ تحریک منہاج القرآن لودہراں کے زیراہتمام سلسلہ وار درس عرفان القرآن میونسپل لودہراں شہر میں جاری ہیں جن میں نماز فجر کے بعد ہزاروں کی تعداد میں خواتین و حضرات عمائدین شہر، علما، وکلاء اساتذہ، تاجران اور زندگی کے ہر شعبہ کے افراد شرکت کرتے ہیں، خاص طور پر گردونواح سے منہاج القرآن کے وابستگان قافلوں کی صورت میں سوئی والا، دھنوٹ، گوگڑاں پل بہشتی، ہٹی موٹن مل، بستی باغ شاہ، نواب والا، چھمب موڑ، مجاہد آباد، کونڈی، متڑین، پرمٹ، پپلی والہ، گیلے وال اور حسین آباد سے بڑی تعداد شریک ہوتے ہیں۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ صاحبزادہ ظہیر احمد نقشبندی نے کہا کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لائے ہوئے دین کی نصرت کیے بغیر ہماری بدبختی ختم نہیں ہوسکتی۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عہد وفا کا تقاضا ہے کہ ہم محبت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ ساتھ نصرت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر بھی عمل پیرا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ آج گھر کے تمام افراد دن رات کما کر بھی ضروریات زندگی کوبھی پورا نہیں کررہے، یہ سب اس ظالمانہ نظام کی پیداوار ہے جسے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لائے ہوئے دین کو وطن عزیز میں نافذ کرنے سے ہی ختم کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری پاکستانی قوم کو یاد دلانے میں مصروف ہیں کہ ہم حضور سے عہد وفا کریں اور ملک عزیز میں ان کے لائے ہوئے دین کو نافذ کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری غریب پاکستانی قوم کو حکمرانوں اور کرپٹ سیاستدانوں کے چنگل سے نکالنا چاہتے ہیں مگر جب تک بیداری شعور کی تحریک کو اجاگر نہیں کیا جاتا اس وقت تک ہمارے شب وروز تبدیل نہیں ہوسکتے۔

درس عرفان القرآن کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لئے ملک اسلم حماد صدر تحریک منہاج القرآن لودہراں، نائب سرپرست چودھری عبدالغفار، اظہر لنگاہ ایڈووکیٹ، عابد جوئیہ، ملک عمر فاروق، رانا اشرف علی خان، حاجی عزیز بھٹی، ملک سلطان آرائیں، ملک فیض بخش آرائیں، ملک انور قادری خواجہ رفیق احمد صدیقی، پروفیسر جہانزیب چوہدری، قاری عبدالقیوم غوری، خواجہ محمد احمد قادری، سید نورالحسن شاہ ایڈوکیٹ، مرزا محمد اسلم، ارشد علی مرزا، مرزا وسیم، ملک اختر، سید مبشر شاہ، سید حسن شاہ، سمی شاہ، مرزا ساجد، ملک عمر فاروق۔ احسان اللہ سنبل، امیر علی چوہدری، خلیل شاہ، ملک کامران تاج، ملک فاروق آرائیں، ملک فیاض، بلال تاج، ملک صداقت، عدنان فدا، ملک ذیشان، ملک عمر حیات، مرزا شہباز، غفار، حبیب احمد، ملک ہاشم، منہاج القرآن، منہاج القرآن علماء کونسل، منہاج القرآن یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے قائدین اور کارکنان نے اہم کردار ادا کیا۔

درس عرفان القرآن میں شیخ الاسلام ڈاکٹرمحمد طاہر القادری کی کتابوں سی ڈی کا سٹال، ویلفیئر سٹال اور رفاقت کا سٹال لگایا گیا۔ درس عرفان القرآن میں ضلعی انتظامیہ نے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے۔ پروگرام کے آخر میں ملک کے استحکام اور سلامتی کے لئے دعا کی گئی۔

رپورٹ: مرزا محمد اسلم (میڈیا ایڈوائزر تحریک منہاج القرآن لودہراں)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top