امریکی وفد کی منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ آمد

مورخہ: 28 اگست 2008ء

مسلم کرسچین ڈائیلاگ فورم کے زیراہتمام پانچ رکنی امریکی وفد 28 اگست کو تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ لاہور وزٹ کے لیے آیا۔ گلوبل مشن اویورئنس کے صدر مسٹر لیف ہیٹلنڈ نے وفد کی قیادت کی جبکہ ڈاکٹر مرقس فدا، جم ریبنز، ٹموتھی ہیٹ اور رینڈل ڈینلی بھی وفد کے معزز مہمانوں میں شامل تھے۔ تحریک منہاج القرآن کے مرکز آمد پر امیر تحریک صاحبزادہ فیض الرحمن خان درانی، نائب امیر تحریک بریگیڈیئر ریٹائرڈ اقبال احمد خان، قائم مقام ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، نائب ناظم اعلیٰ سکوارڈن لیڈر ریٹائرڈ عبدالعزیز، ناظم امور خارجہ جی ایم ملک، چیف آڈیٹر سید منظور احمد ترمذی، علامہ علی غضنفر کراروی اور دیگر مرکزی قائدین نے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔

وفد کو سب سے پہلے تحریک منہاج القرآن کے مختلف شعبہ جات کا وزٹ کرایا گیا۔ اس دوران ہر شعبہ کے سربراہ نے اپنے اپنے کام کے حوالے سے مختصر تعارفی بریفنگ دی۔ تفصیلی وزٹ کے آخر میں مہمانوں کو سیل سنٹر کا دورہ کرایا گیا جہاں انہوں نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب و کیسٹ کو گہری دل چسپی سے دیکھا۔ سیل سنٹر میں موجود شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی انگلش تصانیف اور سی ڈیز خطابات وفد کے لیے خصوصی توجہ کا مرکز رہے۔ یہاں انہیں انسانی حقوق، اقلیتوں کے حقوق پر مشتمل کتب کے علاوہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی انگلش کتب کا تفصیلی تعارف بھی کرایا گیا۔

دورہ کے بعد میٹنگ روم میں معزز مہمانوں کے ساتھ تفصلی نشست کا اہتمام کیا گیا۔ اس نشست میں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی قائدین نے شرکت کی۔ اس موقع پر نائب ناظم اعلیٰ سکواڈرن لیڈر ریٹائرڈ عبدالعزیز نے معزز مہمانوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی قیادت میں منہاج القرآن انٹرنیشنل دنیا بھر میں بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ، فروغ امن و سلامتی، دہشت گردی و انتہاء پسندی کے خلاف جنگ اور فرقہ واریت کے خاتمے کے لئے بھرپور خدمات سرانجام دے رہی ہے۔

آپ نے مزید کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری عالمی امن کے داعی، بین المذاہب ہم آہنگی اور اقلیتوں کے حقوق کے محافظ ہیں۔ عالمی امن کے قیام، رواداری، باہمی اخوت اور بھائی چارے سمیت دنیا کے مختلف موضوعات پر آپ کے لیکچرز بذریعہ ٹی وی چینلز دنیا بھر میں نشر ہو رہے ہیں جبکہ ایشیا سے افریقہ تک دنیا کے ساتوں براعظموں میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے رفقاء و وابستگان اس پیغام کو پھیلا رہے ہیں۔

اس موقع پر ناظم امورخارجہ جی ایم ملک نے معزز مہمانوں کو بتایا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری منہاج القرآن انٹرنیشنل کے پلیٹ فارم سے دنیا میں تحمل، بردبادی اور علم کے کلچر کو فروغ دے رہے ہیں۔ آپ کے سینکڑوں لیکچرز اور خطابات میں علم کے ساتھ دنیا بھر میں قیام امن پر زور دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام ایک پر امن دین ہے اس لیے اس کو دہشت گردی سے جوڑنا سراسر غلط ہے۔ تحریک منہاج القرآن اسلام کی تعلیمات کی روشنی میں ہر قسم کی دہشت گردی اور انتہاء پسندی کی پرزور مزمت کرتی ہے۔ ہم یو این کے پلیٹ فارم سے ساری دنیا کو پرامن دیکھنا چاہتے ہیں۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے عالمی قیام امن کے تناظر میں دنیا میں تہذیبی ٹکراؤ کی پرزور مخالفت کی ہے۔ دنیا میں قیام امن ہر پاکستانی کی خواہش اور اس کے لیے ہماری کاوشیں دن رات جاری ہیں۔

اس موقع پر وفد کی طرف سے گلوبل مشن اویورئنس کے صدر مسٹر لیف ہیٹلنڈ نے تحریک منہاج القرآن اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی عالمی خدمات کو بے حد سراہا۔ انہوں نے کہا ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دنیا کے عظیم ترین انسان ہیں۔ وہ علم کی روشنی سے جہالت کے اندھیروں کو ختم کر رہے ہیں۔ عالمی قیام امن، دہشت گردی کیخلاف جنگ اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمدطاہرالقادری کا تاریخی کردار ہے۔ اس سلسلہ میں ہمیں ایک دوسرے سے ملکر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

مزید تصاویر ملاحظہ فرمانے کے لئے کلک کریں۔

اس سے متعلقہ اخباری تراشے ملاحظہ کرنے کے لئے کلک کریں۔

اس سے متعلقہ فوٹو البم ملاحظہ کرنے کے لئے کلک کریں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top