منہاج القرآن انٹرنیشنل اوسلو اور سٹی کونسل کے زیراہتمام انٹر نیشنل ڈے کی تقریب

مورخہ: 30 اگست 2008ء

رپورٹ : عقیل قادر

منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے اوسلو اور سٹی کونسل کے زیراہتمام مشترکہ طور پر 30 اگست 2008ء کو گرونلینڈ میں انٹرنیشنل ڈے منایا گیا۔ ناروے میں گرونلینڈ واحد علاقہ ہے جہاں پر ہر قومیت کے لوگ بستے ہیں۔ یہاں سٹی کونسل کے زیراہتمام گزشتہ 13 سال سے یہ پروگرام منعقد کیا جاتا ہے اور اس کے افتتاح کے لیے معروف شخصیات کو دعوت دی جاتی ہے۔ اس پروگرام کا افتتاح اوسلو کے میئر Fabian Stang نے کیا۔

اس دن کو منانے کا مقصد مختلف مذاہب، تہذیبوں اور کلچرز میں ہم آہنگی پیدا کرنا ہے۔ انٹرنیشنل ڈے کے موقع پر مختلف قسم کے سٹالز بھی لگائے گئے جن میں مختلف سیاسی پارٹیاں، مذہبی و فلاحی تنظیمیں، فوڈ سٹالز اور بچوں کے لیے رنگا رنگ پروگرام بھی شامل کیے گئے۔ اس تقریب میں مختلف موسیقار اپنے فن کا مظاہرہ بھی کرتے رہے۔ اس تقریب میں منہاج القرآن انٹرنیشنل اوسلو کے ونگ منہاج مصالحتی کونسل نے بھی اپنا سٹال لگایا۔

منہاج مصالحتی کونسل اور گرونلینڈ چرچ کی پادری عورت Sunnive Gilver کے ساتھ مل کر ایک پروگرام ترتیب دیا۔ جس میں Sunnive Gilver نے بائبل سے تلاوت کی اور علامہ نور احمد نور نے سورہ رحمٰن کی تلاوت سے لوگوں کے دلوں کو منور کیا۔ بعد میں قرآن پاک کا نارویجن زبان میں ترجمہ بھی پیش کیا۔ منہاج نعت کونسل کی صدر اقراء مشتاق اور انکی ہمنوا عائشہ نور اور زونیرا مشتاق نے دف کے ساتھ آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ اقدس میں ہدیہ نعت پیش کیا۔

اس موقع پر منہاج مصالحتی کونسل کی رکن شگفتہ محمود اور Sunnive Gilver نے ڈائیلاگ کے موضوع پر مقالمہ پیش کیا۔ اوسلو کے میئر Fabian Stang نے منہاج مصالحتی کونسل کے سٹال کا وزٹ کیا، اور علامہ حسن میر قادری اور علامہ نور احمد نور سے ملاقات کی۔ منہاج مصالحتی کونسل کے صدر اعجاز وڑائچ، منہاج مصالحتی کونسل کے رکن ضیعم شوکت، اشرف بٹ اور راقم موجود تھے۔ منہاج مصالحتی کونسل کے صدر اعجاز وڑائچ نے تحریک اور قائد تحریک کا تعارف بھی پیش کیا۔

اوسلو کے میئر Fabian Stang نے منہاج مصالحتی کونسل کے کام کی تعریف کی اور کہا کہ جو کام آپ لوگ کر رہے ہیں یہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں آپ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ آپ لوگ بغیر معاوضہ کے سب کام کر رہے ہیں۔ اس موقع پر علامہ نور احمد نور نے شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب و سی ڈیز کا تحفہ اوسلو کے میئر کو پیش کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top