منہاج القرآن انٹرنیشنل (گارج لے گونس، فرانس) کے زیراہتمام ماہانہ گیارہویں شریف

منہاج القرآن انٹرنیشنل (گارج لے گونس، فرانس) کے زیراہتمام مورخہ 21 جولائی 2012ء بروز ہفتہ ماہانہ محفل گیارہویں شریف منعقد ہوئی جس کی صدارت حاجی خلیل (سرپرست منہاج القرآن، گارج لے گونس) نے کی۔

محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت قاری نورالامین قادری نے حاصل کی، اس کے بعد حاضرین مجلس نے اجتماعی طور پر آقاء علیہ الصلوۃ والسلام کی بارگاہ میں درودوسلام کے پھول نچھاور کئے۔ رخسار احمد اور زاہد محمود چشتی نے آقاء دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔ منہاج القرآن گارج لے گونس کے ڈائریکٹر علامہ چودھری رازق حسین نے وظائف ومعمولات رمضان کے حوالہ سے گفتگو کی۔

محفل میں زاہد محمود چشتی (صدر گارج لے گونس)، شوکت علی (ناظم مالیات)، غلام فرید، فلک شیر، قاری نورالامین کے علاوہ منہاج القرآن گارج لے گونس کے ایگزیکٹو ممبران، اور رفقاء اور وابستگان کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔ قاری نورالامین کی خصوصی دعا کے بعد محفل کا اختتام ہوا جس کے بعد جملہ شرکاء کو ضیافت کرائی گئی۔

رپورٹ: محمد علی رضا

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top