منہاج ویب ٹی وی (فرانس) کے جنرل سیکرٹری عدنان عبدالوحید کی طرف سے افطاری کا اہتمام

مورخہ: 03 اگست 2012ء

منہاج ویب ٹی وی (فرانس) کے جنرل سیکرٹری عدنان عبدالوحید نے مورخہ 03 اگست 2012ء کو فرانس کے مرکز لاکورنیو میں افطاری کا اہتمام کیا جس میں منہاج القرآن فرانس کی ایگزیکٹو کونسل کے جملہ اراکین اور رفقاء نے شرکت کی۔

افطاری کے شرکاء سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے علامہ حسن میر قادری (امیر منہاج یورپین کونسل) نے رمضان اور سخاوت کے موضوع پر گفتگو کی۔ انہوں نے بیان کیا کہ رمضان کا مہینہ کس قدر برکتوں، رحمتوں اور بخشش والا ہے اس ماہ میں جتنی بھی خیرات کی جائے، عبادات کی جائیں اور خدمت خلق کی جائے اللہ کی بارگاہ سے کئی گنا زیادہ اجروثواب ملتا ہے۔ خصوصی دعا کے بعد عدنان عبدالوحید نے جملہ شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

رپورٹ: عدنان شفقت

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top